موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
ہمیں یہاں ایک گھنٹہ کام کرنے پر دس ڈالر ملتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ ایک حرف پر دس نیکیاں دے رہے ہیں، حالانکہ ایک نیکی کو ایک ڈالر کے برابر تصور کرنا یہ نیکی کو ڈی گریڈ(degrade)کرنے کے مترادف ہے، ڈالر، روپیہ، یان وغیرہ کرنسی کا نام ہے ،یہ کرنسی حسنہ کے برابر نہیں ہوسکتی۔قرآن پاک آنکھوں کی عبادت کا حصہ ہے : ایک حدیث میں آپ نے فرمایا: ’’اپنی آنکھوں کو اُن کی عبادت کا حصہ دیا کرو،صحابہ نے عرض کیا: ’’اے اللہ کے رسول ! آنکھوں کو اُن کا حصہ دینے سے کیا مراد ہے؟فرمایا: ’’قرآن پاک دیکھ کر تلاوت کرو۔‘‘ ہم یہاں ایک نہیں بلکہ دو دو،تین تین اور پانچ پانچ گھنٹے بیٹھے ہوئے آنکھوں کو ٹی وی، گیمس اور ویڈیو وغیرہ میں مشغول کرکے گنہگاربناتے ہیں،اور کچھ تھکان اوراکتاہٹ ہمیں محسوس نہیں ہوتی،لیکن اگرآدھا گھنٹہ قرآن پاک پڑھ لیں تو اس سے اکتا جائیں گے،تھکان ہوجائے گی،طبیعت بور ہوجائے گی،حالانکہ قرآن پاک تو دل لگانے اور طبیعت کو بہلانے کی چیز ہے، ہم یہ گیمز اور ٹی وی پروگرام اسی لیے دیکھتے ہیں کہ ہمارا غم دور ہوجائے، کچھ مزہ آجائے، طبیعت لگ جائے،اس طرح ہم اپنا وقت بھی ضائع کرتے ہیں اور بسا اوقات گناہ میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں، لیکن اللہ پاک فرما رہے ہیں کہ ایک ایمان والے کے لیے قرآن پاک میں یہ سارے فائدے ہیں۔اس کو پڑھے توسارے غم دور ہوجائیں گے،طبیعت میں نشاط آجائے گا،اور پھر گناہ کے بجائے ثواب بھی ملے گا۔