موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
لیکن انسان کے ساتھ یہ معاملہ کیا جائے گا کہ جس نے قرآن پاک کے مطابق اپنی زندگی نہیں گزاری تو اُس کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ معلوم ہوا کہ ہر مسلمان کو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کااستحضار رکھنا چاہئے، اُن نعمتوں میں سب سے پہلے قرآن پاک کی تعلیم ہے،آدمی خود بھی قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرے۔ اور اپنے بچوں کو بھی قرآن پاک کی تعلیم دلوائے۔ اور اس کو سمجھنے کی کوشش کرے۔پھر اُس کے مطابق عمل کرے۔اور پھر اللہ کے ہاں دائمی عیش حاصل کرے۔تعلیمِ قرآن سے مراد : تعلیم قرآن سے صرف اس کا سمجھنا اور اس پر عمل کرنا مراد نہیں ہےبلکہ اس کی تلاوت کرنا بھی مراد ہے، جیساکہ علامہ ابن کثیر نے لکھا ہے:۱؎ اسی وجہ سے اس کا پڑھنا بھی نعمت ہے، اس کا سمجھنا بھی نعمت ہے، اس پر عمل کرنا بھی نعمت ہے، اس کے مطابق تربیت حاصل کرنا بھی نعمت ہے، اس کی تبلیغ کرنا بھی نعمت ہے، اس کی دعوت دینا بھی نعمت ہے، اس کی ہر چیز نعمت ہی نعمت ہے۔تلاوتِ قرآن سے متعلق شیطانی دھوکہ : قرآن پاک کی تلاوت کا بھی بڑا اہتمام کرنا چاہیے۔محض قرآن پاک کی تلاوت بھی بڑے اجر و ثواب کا باعث ہے،ایک ہے قرآن پاک کی تلاوت اور ایک ہےاس کو سمجھنا۔ عام طور پر تلاوتِ قرآن پاک سے دور کرنے کے لیے شیطان ایک تدبیر یہ اختیارکرتا ہےکہ آدمی کے دل میں یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ اس کو بغیر سمجھے پڑھنے سے کیا فائدہ؟اس طرح آدمی تلاوت سے محروم ہوجاتا ہے،یا کبھی تلاوت کے بجائے اس کے ------------------------------ ۱؎ : تفسیر ابن کثیر:۷؍۴۸۹و تفسیر خازن:۶؍۲۲۔