موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
نات کی نظر سے پناہ : ایسے ہی ایک روایت میں ہے کہ آپ جنات کے نظر لگانے سے بھی پناہ مانگتے تھے۔۱؎ملائکہ کے ذریعہ شیاطین سےانسانوں کی حفاظت : علّامہ آلوسینےایک حدیث نقل کی ہے: ’’لَوْ لَا اَنَّ الْمَلَائِكَةَ يَحْفَظُوْنَكُمْ لَاحْتَوَشَتْكُمُ الشَّيَاطِيْنُ كَمَا يَحْتَوِشُ الذُّبَابُ الْعَسْلَ ‘‘۲؎ اگر فرشتوں کے ذریعہ تمہاری حفاظت نہ ہوتی تو شیاطین تم کو حملہ کے لئے اس طرح گھیرلیتے جیسےکہ مکھی شہد کو۔جنات کے بارے میں معتزلہ اور اہل حق کا رجحان : علامہ عینینے اس مسئلہ کے تحت لکھا ہے کہ اگر چہ بعض معتزلہ مثلاً ابو علی جبائی، ابو بکر رازی اورمحمد ابن زکریا وغیرہ انکار کرتے ہیں اور بعض معتزلہ مانتے ہیں لیکن اس میں کچھ تفصیل بیان کرتے ہیں یہ سب غلط ہیں،اہل السنۃ والجماعۃ کہتے ہیں کہ وہ انسان کےبدن میں داخل ہوسکتے ہیں۔اور امام احمد ابنِ حنبلکے صاحبزادے نے ان سے کہا کہ بعض لوگ اس کا انکار کرتے ہیں،تو انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جھوٹ کہتے ہیں۔۳؎ اس موقع پرعلامہ عینی نے دو حدیثیں نقل کی ہیں،ایک روایت تو وہی ہے جو اوپر گزرچکی ہے،اور دوسری روایت حضرت اسامہ بن زید کی ہے کہ آپ کےپاس ایک عورت بطنِ روحاء میں آئی اور کہا کہ اے اللہ کے رسول یہ میرا بیٹا ------------------------------ ۱؎:سنن نسائی:باب الاستعاذۃ من عین الجان،۵۵۱۱۔ ۲؎:روح المعانی:۲؍۱۳۲ دار الکتب العلمیۃ۔ ۳؎:عمدۃ القاری:باب فضل من یصرع من الریح،۳۱؍۲۵۲۔