موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
متکبرین کی نشانی : جو متکبر بڑے بڑے بادشاہ ہوں گے وہ لوگوں کے مقابلے میں چیونٹیوں کی طرح ہوں گے۔۱؎خاص طور پر اُس دن ایسے لوگوں کو چھوٹا بناکر اُٹھایا جائے گا تاکہ اُن کی ذلت ظاہر ہو اور لوگوں کو اُن کی حقیقت کا پتا چل جائےکہ یہ فرعون ہے، یہ ہامان ہے، یہ شداد ہے، دنیا میں لوگ جسے بڑا سمجھتے تھے آج ان کی یہ حیثیت ہے۔ غرض یہ کہ ہر آدمی کی اپنے گناہ کے اعتبار سے ایک خاص نشانی ہوگی،اور وہ خاص عذاب میں مبتلا ہوگا،فرشتے اسے دیکھتے ہی پہچان لیں گے۔ اسی کاذکر کرتے ہوئے باری تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمَاهُمْ مجرم اپنی خاص علامتوں اور نشانیوں کی وجہ سے پہچان لئےجائیں گے۔جہنم کی گہرائی : ہزاروں قسم کےلوگ ہزاروں قسم کے گناہوں میں مبتلا ہوں گے،اورہر کوئی اپنی اپنی خاص علامت کے اعتبار سے پہچان لیا جائے گا اور فرشتے ان کے سر کے بال پکڑیں گے اور پیر پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے جہنم میں ڈال دیں گے،ان کو جب جہنم میں ڈالا جائے گا تو پچاس ہزار سال تک اس کی گہرائی میں اترتے جائیں گے۔۲؎قیامت کے دن کی ہولناکی : وہ دن اتنا سخت ہوگا کہ بچے بوڑھے ہوجائیں گے۔ دنیا میں چاہےکتنا ہی بڑا حادثہ کیوں نہ ہو،کسی بچے کے بال اچانک سفید نہیں ہوتے،لیکن وہاں صرف قیامت کی ہیبت اور وحشت کو دیکھ کر بچوں کے بال سفید ہوجائیں گے۔پچاس ہزار سال کا دن ہوگا، ایک ------------------------------ ۱؎:سنن ترمذی :باب من ابواب صفۃ القیامۃ والرقاق والورع ۔ ۲؎:تفسیر ابن کثیر:۵؍۲۴۲۔