موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
اسی طرح سورۂ فلق اور سورۂ ناس میں بھی جنات اور شیاطین کے شر سے اور ان کے وساوس سے پناہ کا ذکر ہے ہے۔اور آپ کاعمل مبارک بھی یہی تھا کہ آپ جنات سے اور ان کی نظرِ بد سے پناہ مانگتے تھےلیکن جب معوذتین کو نازل کیا گیا تو آپ وہ دونوں سورتیں پڑھتے اور ہاتھوں پر پھونکتے اور اپنے سارے جسم پرحتی الاستطاعت ان کوپھیرلیتے۔۱؎ اس طرح ان کے شرسے بچنے کے لئے اور ان سے حفاظت کے لئے اور دیگر بیماریوں کے لئےنصوص میں ان سورتوں کو پڑھنے کا ذکر ہے،اور اس کے علاوہ آپ سے سورۂ فاتحہ ،سورۂ بقرہ کی اخیر کی آیتیں،وَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَاحِدٌ لَا اِلٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ(البقرہ:۱۶۴)،آیۃ الکرسی،سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر :۱۸شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَا اِلٰهَ إِلَّا هُوَسورۂ اعراف آیت نمبر:۵۴ﯚإِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَﯙ،سورۂ مومنون آیت نمبر:۱۱۶فَتَعَالَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَااِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ،سورۂ جن آیت نمبر:۳وَاَنَّهٗ تَعَالٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةًوَّلَا وَلَدًا سورۂ صافات کی ابتدائی دس آیات،اور سورۂ حشر کی اخیر کی تین آیات ،سورۂ اخلاص اور معوذتین سے اور اس کے علاوہ دیگر ادعیہ سےاور مختلف طریقوں سےمختلف بیماریوں کا علاج ثابت ہے۔۲؎اور ان طریقوں کے علاوہ دیگر طریقوں سے بھی علاج کیا جاسکتا ہے،لیکن اس میں یہ ضروری ہے کہ وہ شریعت کے دائرہ میں ہو،اورجائز طریقہ سے کیا جائے۔اور اگر غیر شرعی طریقہ پر کیا جائے تو پھر ایسا علاج جائز نہیں ہے۔تعویذات اور جھاڑ پھونک کی ممانعت کا محمل : اور احادیث اس سلسلہ میں دونوں طرح کی ہیں ،جن روایات میں آپ نے جھاڑ پھونک اورتعویذات سے منع کیاہےتو وہ ایسے ہی تعویذات تھیں جن سے کفر و ------------------------------ ۱؎:سنن نسائی:باب الاستعاذۃ من عین الجان،۵۵۱۱۔ ۲؎:مستدرکِ حاکم:کتاب الرقیٰ والتمائم،۸۲۶۹۔