موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
کیونکہ جب میٹھا پانی ایک جگہ جمع ہوتا ہے تو جلد خراب ہوجاتا ہے۔ اگرسارا پانی کھارا ہی ہوتا تو لوگوں کے لیے مصیبت ہوجاتی۔اس لئے یہ دونوں پانی نعمت ہیں، پھر حق تعالیٰ شانہ کا یہ نظام ہے کہ کھارا پانی میٹھے پانی میں اور میٹھا پانی کھارے پانی میں ڈالتے ہیں۔ کھارے پانی کواوپرلےجاتے ہیں اوراُس کو میٹھا کرکے نیچے لاتے ہیں، لیکن دونوں آپس میں ملتے نہیں ،ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اورحجاب ہے جس کی وجہ سےدونوں ایک دوسرے میں خلط ملط نہیں ہوتے۔پانی میں نظامِ مد وجزر سے ایک غلط فہمی : عام طورپرمیٹھے پانی کےدریابہنےوالےہوتے ہیں اور کھارے پانی کےٹھہرنے والےہوتےہیں،لیکن اس میں تموج زیادہ ہوتا ہے،مدوجزر یعنی اُتار چڑھاؤ بہت ہوتاہے۔ چنانچہ رات میں اُترجاتاہےاوردن میں چڑھ جاتا ہے۔لوگ اس کو نئے نئے نام دیتےرہتے ہیں۔ ہمارے ہاں بمبئی میں ایک بزرگ حاجی علی صاحب کامزارہے۔ لوگوں نے ان کےبارے میں مشہور کررکھا ہے کہ روزانہ سمندرآکراُن کا طواف کرکے جاتاہے،ایک بدیہی چیز کویہ معنی دیناصحیح نہیں ہے۔اس کے بالمقابل اگرایک ایسی جگہ ہو جہاں کسی بزرگ کا مزارنہیں بلکہ مندرہواور وہاں بھی پانی کا یہی نظام ہو تو کیاآپ وہاں پر بھی یہی کہیں گے؟نعوذ باللہ،بات در اصل یہ ہے کہ یہ مد و جزر کا ایک نظام ہے۔لوگوں نے اس کو کچھ کا کچھ سمجھ لیاہے۔