موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
اللہ کے نام کی حلاوت : حضرت تھانویفرماتے ہیں کہ میں حضرت مولانا شاہ رفیع الدین صاحب (جودارالعلوم دیوبند کے مہتمم تھے) کے ساتھ ایک بزرگ شاہ توکلکے پاس گیا۔ وہ اپنی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے،مجلس کے دوران انہوں نے فرمایا کہ جب اللہ کا نام لیتا ہوں تو میرے منہ میں مٹھائی بھرجاتی ہے اور یہ بھی فرمایا کہ کہ یہ کوئی تعبیر نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ اسی طرح حضرت مولانا فضل الرحمٰن گنج مراد آبادی فرماتے تھے کہ جب اللہ کا نام لیتا ہوں تو جنت کا مزہ آنے لگتا ہے۔ حق تعالیٰ شانہ کے نام میں بڑی برکت ہے اور اُن کے نام میں بڑی حلاوت ہے، اگر وہ لذت کسی کو مل جائے تو میرے دوستو! اُس کے سامنے یہ دنیا کچھ نہیں۔اللہ تعالیٰ فرمارہے ہیں کہ تم اپنے پروردگار کے نام کی برکت کو جانو اور اُس کو حاصل کرو۔گویا اس میں اللہ پاک نے ذکر کی بھی ترغیب دی ہے۔اسی وجہ سے حضور پاک نے فرمایا: ’’لَایَزَالُ لِسَانُکَ رَطْبًا مِّنْ ذِکْرِ اللّٰهِ تَعَالٰی‘‘۱؎ مسلسل تمہاری زبان اللہ تبارک وتعالیٰ کے ذکر سے تر رہنی چاہئے۔اہلِ جنت کے لئے کلمۂ توحید ٹھنڈے پانی کی طرح ہے : اہل جنت کے لئے کلمۂ توحید دنیا میں ٹھنڈے پانی کی طرح لذیذ ہوگا،جیسےدنیا میں آدمی کو ٹھندا پانی پینے میں مزہ آتا ہے،اور اس کو راحت اور سکون ملتا ہے،اسی طرح جنتی کے لئے کلمٔہ توحید ہوگا۔۲؎جنت میں بھی ذکر اللہ سانس کی طرح جاری رہے گا : دنیا تو دنیا ،آدمی جنت میں جانے کے بعد بھی اللہ پاک کا ذکر کرےگا۔ایک روایت ------------------------------ ۱؎:سنن الترمذی:باب ماجاء فی فضل الذکر:۳۷۰۲۔ ۲؎:شرح حديث لبيك لابن رجب الحنبلی:۱؍۷۱ ۔