موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
اے جنات اور اے انسانو! تم پر آگ کے شعلے چھوڑے جائیں گے اور دھویں کے بادل چھوڑے جائیں گے،اور تم ایک دوسرے کی مدد بھی نہ کرسکو گے۔نہ اللہ کے عذاب سے بچانے میں،نہ موت سے بھاگنے میں نہ میدان محشر سے بھاگنے میں نہ آسمان و زمین سے بھاگنے میں۔آسمان پھٹ کر سرخ ہوجائے گا : فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَکَانَتْ وَرْدَةً کَالدِّهَانِ۳۷ فَبِاَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ۳۸ غرض جب (قیامت آئے گی جس میں) آسمان پھٹ جاوے گا اور ایسا سرخ ہوجاوے گا جیسے سرخ نری (یعنی چمڑا) سواے جن و انس ! تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤگے؟ یہ آسمان کا پھٹنا فرشتوں کے نزول کے لئے ہوگا،اور ایسا قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد ہوگا۔۱؎ ایک روایت میں ہے کہ آسمان اس وقت رنگا رنگ ہوجائے گا،کبھی اس کا رنگ تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوگا تو کبھی سرخ ہوگا۔مفسرین نےابن جریج کے حوالے سے لکھا ہے کہ آسمان زیتون کے تیل کی طرح ہوجائے گا،اور یہ اس وقت ہوگا جب جہنم کی گرمی اس پر اثر انداز ہوگی۔۲؎آسمان کے سرخ نظر آنے کی وجہ : آسمان قرب قیامت جو سرخ ہوگا تو اس کی وجہ تحریر کرتے ہوئے علماء نے لکھا ہےکہ متقدمین کے نزدیک اصل آسمان کا رنگ سرخ ہی ہے،درمیان میں کئی چیزوں کے حائل ہونے اور مسافت کے دور ہونے کی وجہ سے اس کا رنگ نیلا نظر آتا ہے،جیسے ------------------------------ ۱؎:تفسیرِ مظہری:۹؍۱۵۳۔ ۲؎:تفسیرِ مظہری:۹؍۱۵۴۔