موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
تم نے تو کبھی صدقہ نہیں کیا،حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ خدا کی قسم دنیا کی عورتیں ان پر غالب ہوجائیں گی‘‘۔حور زیادہ خوبصورت ہوگی یا مومن عورت ؟ دنیا کی عورتیں درجوں میں بھی ان سے افضل ہوں گی،اور حسن وجمال میں بھی ان پر فائق ہوں گی،حوروں کی خوبصورتی تو آپ نے سن لی،ان کی صفات بھی آپ نے سن لی،لیکن ان کے حسن کے مقابلہ میں دنیا کی عورتوں کا حسن ہی زیادہ ہوگا۔حضرت اُمِ سلمہ نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول!()جنت کی حوریں زیادہ خوبصورت ہوں گی یا مومن عورتیں؟آپ نے فرمایا کہ مؤمن عورتیں حوروں سے زیادہ حسین کردی جائیں گی۔ عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! کس سبب سے ایسا ہوگا؟ آپ نے فرمایا کہ اس وجہ سے کہ انہوں نے نماز روزہ اور دیگر عبادتوں کو ادا کیا ہے۔۱؎ جنت کی حوروں نے یہ سب کچھ نہیں کیا،لیکن دنیا کی خواتین نے بڑے مجاہدے کئے،بڑے پاپڑ بیلے، اپنے آپ کو پردے میں رکھا،نمازیں پڑھی،روزے رکھے، بچوں کی پرورش کی، ان سب کا صلہ ان کوملے گا۔ ان ایمان والی عورتوں کو دیا جانے والا حُسن حوروں کے پاس نہیں ہوگا۔ اللہ پاک نے اعمالِ نبوی میں جو حسن اور خوبصورتی رکھی ہےاور جو نور رکھا ہے اس کا آپ تصور نہیں کرسکتے۔حضرت مجدد الف ثانی کا ایک ملفوظ : حضرت مجدد الف ثانینے فرمایا کہ اگر اللہ پاک کسی بھی ایک سنت کے نور کو دنیا والوں پر ظاہر فرمادیں تو دنیا والے اس کو برداشت نہیں کرپائیں گے، وہ آخرت ہی میں ظاہر ہوسکتا ہے، اس حقیر سی دنیا میں اس کا نور بتایا نہیں جاسکتا۔اس لئے کسی بھی سنت کو معمولی اور حقیر نہ سمجھنا چاہئے۔بلکہ سنت والی زندگی پر فخر کرنا چاہئے۔ اس پر خوش ہونا چاہئے۔ ------------------------------ ۱؎:المعجم الکبیر: ۱۹۳۱۳۔