موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
سورج کے چند دنیوی فوائد : قرآن پاک میں اور جگہوں پر بھی سورج کا ذکر کیاگیاہے،وہ اس وجہ سےکہ اس کے بارے میں حق تعالیٰ کے نظامِ قدرت پر غور و فکر کیا جائے کہ وہ کتنا بڑاہے؟ اور کیسے معلق ہےکہ اس کے نیچے کوئی پلر بھی نہیں ہے۔ اور پھر یہ ہمارے اور نظامِ کائنات کے لئےکتنا ضروری ہے؟آج کے دور میں یہ بات بھی کسی سے مخفی نہیں ہے،اگر نظامِ شمسی نہ ہوتا تو کسی انسان کے لیے یہ بات ممکن ہی نہیں تھی کہ وہ اس دنیا میں زندہ رہتا۔ اس کاقرب اور بعد بھی ایک حساب سے ہے، اگر وہ ہمارے قریب آجائے یا اپنے مدار سے پیچھے ہٹ جائے تو ہم زندہ نہ رہ سکیں۔ ہماری پوری زندگی کا نظام اسی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ رات اور دن کا آنا جانا،ان کا چھوٹا اور بڑا ہونا،موسمِ بہار و برسات کا آنا،ان کا سرد اور گرم ہونا،غلوں کا اُگنا، پھلوں کا نکلنا،اس میں رَس کا آنا، وقت پر پکنا، ہر پھل کا اپنا اپنا ذائقہ لینا،فصلوں کا کٹنا،اور ان میں انقلابات کا ہونا،اور ابتداء تا انتہاء مکمل مراحل سے گزر کر صحیح وسالم رہنا،سب سورج ہی کی گردش کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔اور سوائے حق تعالیٰ کے کوئی اور ذات نہیں جو ان نظاموں کو چلائے۔ایک لقمہ کے پیچھے خدائی نظام : آدمی تو صرف گروسری(Grocery)اسٹور پر جاکر کچھ پیسے دیکرسامان اور غلہ خرید لاتا ہے،لیکن کبھی یہ نہیں سوچتا کہ یہ اللہ پاک کی کتنی بڑی نعمت ہے؟اور اس ایک لقمہ کے پیچھے حق تعالیٰ نے کیا نظام چلایا ہے؟اور وہ کتنے مراحل سے گزر کر ہمارےہاتھ میں آیا ہے؟اس کے پیچھے سورج کانظام ہوتا ہے،چاند کا نظام ہوتا ہے،