موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
ایک غلط فہمی : نیزاس نظام کا تعلق جگہ سے نہیں ہےکہ اہلِ ہند کو امریکہ کے اوقات کا کیا اندازہ ہوگا؟ جیسے ناواقف لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں انہیں میں سے ایک بات یہ بھی ہے،وہ کہتے ہیں کہ دوسرے ملک والوں کو یہاں کے نظام کا یہاں کے اوقات کا کیا پتا؟ایسی بات نہیں ہے، علم ہیئت کی وجہ سے ایک ملک والے دوسرے ملک والوں کا ٹائم ٹیبل بتاسکتے ہیں،کیونکہ سورج،چانداورزمین کاایک محکم نظام ہے اوراس کی ایک ترتیب ہے،زمین کے گردش کرنے کے نظام سے پتہ چل جاتا ہے کہ زمین کتنی دیر میں کتنی گردش کرتی ہے؟پندرہ منٹ میں زمین کتنی مسافت طے کرتی ہے؟اور اس وقت سورج کہاں طلوع ہورہا ہوتا ہے؟ اس طرح پوری دنیا میں آرام سےدن اور رات کا،اسی طرح وقت کا پتہ چل جاتا ہے۔ اس مسئلہ میں ہمیں دوسروں پر تنقیدمقصود نہیں،بس حق بات کا آپ تک پہونچانا اور غلطی سے آپ کو محفوظ رکھنا ہے،اور احتیاط کا تقاضا بھی یہی ہے۔اسی لئےعلمائے کرام نے اس موضوع پر کتابیں لکھی ہیں ،اور انہیں کے فتاویٰ کے مطابق اوقاتِ صلوٰۃ کا ٹائم ٹیبل(Timetable)چھپایا جاتا ہے،ایک بڑے عالم مولانا محمد موسیٰ روحانی صاحب (جوعلم فلکیات کے ماہرجانے جاتے ہیں)کی بہت سی کتابیں ہندوستان اورپاکستان میں موجود ہیں۔محترم عبدالطیف صاحب کی ایک کتاب ’’اوقاتِ صلوٰۃ‘‘ کے نام سے چھپی ہوئی ہے۔جس میں مفتی محمدتقی عثمانی صاحب اور دیگر بڑے بڑے علمائے کرام کی تقاریظ بھی موجود ہیں ۔اس میں پوری دنیا