موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
چاہتا ہوں۔ ۔ حضرت تھانویؒ نے فرمایا کہ واہ واہ!بڑی اچھی بات ہے۔نیت درست کرلی،اور گھوڑا خریدلیا،بس اب ثواب ہی ثواب ہے۔اگرچہ گھر کی ضروریات میں استعمال ہورہا ہے،لیکن ثواب اپنی جگہ برابر مل رہا ہے۔ اگرفَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ کا استحضار ہوجائے تو آدمی بیٹھے بیٹھے اپنی دل کی دنیا کو بدل دے۔نیت کےبدلنے میں کسی قسم کی تکلیف اوردشواری نہیں، اس لئے نیت کی اصلاح فوراً ہی کرلینی چاہئے،چاہے صبح ہونے سے پہلے ہی وہ ٹوٹ جائے،کیونکہ یہ نہیں معلوم ہےکہ وہ ٹوٹے گی یا نہیں ٹوٹے گی۔ اگر اللہ تعالیٰ چاہیں گے تو اُس کو اتنا مضبوط بنادیں گےکہ پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط ہو۔اگر آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ اس کوباقی نہیں رکھ پائیں گے تو یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ ہم مستقبل کے ذمہ دار نہیں ہیں،اگر وہ پھر بھی ٹوٹ جائے تو پھر توبہ کرلیں،اگر پھر ٹوٹ جائے تو پھر توبہ کرلیں ، بس ان کو مناتے رہیں۔ یہ رشتہ محبت کا تو قائم ہی رکھے جو سو بار ٹوٹے تو سو بار جوڑےدونوں باغ سبز ہوں گے : مُدْهَامَّتَانِ۶۴ فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ۶۵ ’’وہ دونوں باغ گہرے سبز ہوں گے،سو اے جن و انس!تم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤگے‘‘؟ سبز ہونے سے جو سیاہی جھلکتی ہے اس کو ادہمام کہتے ہیں۔اور یہاں مراد یہی ہے کہ ان دوباغوں میں اتنی بیلیں ہوں گی اوروہ دونوں اتنے گھنے ہوں گے اور ایک دوسرے میں اتنے گتھم گتھا ہوں گے، ایسا لگے گا کہ سارے کےسارے باغ کالے ہیں۔ اگر ان