موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
دو جنتیں کیوں؟ یہ دوجنتیں انسان کو کیوں دی جائیں گی؟ علماء نے لکھا ہے کہ ایک تو مامورات پر عمل کرنے کی وجہ سے اور دوسری منکرات سے بچنے کی وجہ سے۔۱؎ترکِ گناہ پر بھی ثواب ہے : حضور نے فرمایا کہ گناہ سے بچنا بھی ثواب ہے ۔اور اپنی بیوی کے پاس جاکر خواہش پوری کرنا بھی باعثِ ثواب ہے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! آدمی تولذت حاصل کرنے کے لیے خواہش پوری کرتا ہے اس میں ثواب کیوں ملے گا؟آپ نے فرمایا کہ اگر وہ ناجائز جگہ اپنی خواہش پوری کرے تو اس کوگناہ ہوگا یا نہیں؟صحابہ نے کہا کہ جی ہاں ! اُس کو گناہ ہوگا۔آپ نے فرمایا کہ ایسے ہی جب وہ اپنی خواہش جائز محل میں پوری کرے گاتو اسے ثواب بھی ملے گا۔(کیونکہ وہ برائی سے بچ رہا ہے)۲؎ اس سے پتہ چلا کہ مامورات پر عمل کرنے کابھی ثواب ہے،اور منکرات سے بچنے کا بھی ثواب ہے۔ بعض علماء نے لکھا ہے کہ دو جنتوں میں سےایک جنت جنات کیلئے اور ایک جنت انسانوں کیلئےہوگی۔چونکہ خطاب دونوں سے ہے،اس لئے جنت بھی دونوں کے لئے ہوگی۔۳؎ اور بعض نے کہا ہےکہ انسان اورجنات میں سے ہر ڈرنے والے کے لئے دو دو جنتیں ملیں گی۔۴؎جسم وروح کے لئے علٰحدہ جنت : امام رازینے دوجنتیں عطا فرمانے کی ایک اور وجہ لکھی ہے، فرمایا کہ ایک جنت جسم کے لیے دیں گے اور ایک جنت روح کے لئے دیں گے۔۵؎ جسمانی لذت کے ------------------------------ ۱؎:تفسیر رازی:۱۵؍۱۰۰۔ ۲؎:صحیح مسلم :کتاب الزکاۃ؍باب بیان ان اسم الصدقۃ یقع علی کل نوع من المعروف ۔ ۳؎:تفسیر رازی:۱۵؍۱۰۰۔ ۴؎:تفسیرِ مظہری:۹؍۱۵۷۔ ۵؎:تفسیر رازی:۱۵؍۱۰۰۔