موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
کے پاس اپنے بھتیجے کو لائے ،(یہ اثرجنون کاتھا یا شیطان کا،روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان ہی کاتھا)اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول()!میں اس کو دعا کے لئے لایا ہوں،آپ نے فرمایا کہ اسے مجھ سے قریب کردو،اور اس کی پشت میری جانب کردو،پھر آپنے اس کے کپڑے کو پکڑ کر مارنا شروع کیا یہاں تک کہ آپ کے بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی،آپ مارتے جاتے تھے اور اور فرماتے جاتے تھے کہ’’اُخْرُجْ یَا عَدُوَّ اللہِ‘‘ اے اللہ کے دشمن نکل جا!چنانچہ تھوڑی دیر میں وہ تندرست نظر آنےلگا۔۱؎قصۂ خرافہ : ایک حدیث میں آپ نے فرمایا کہ قبیلۂ بنو عذرہ کے ایک شخص کوجنات اٹھاکر لے گئے،جس کا نام خرافہ تھا،وہ ایک عرصہ تک جنات ہی کے پاس تھا،چند دن بعد وہ خود ہی اس آدمی کو انسانوں کے پاس چھوڑگئے،واپس آنے کے بعد لوگوں کو وہ عجیب و غریب قصے سنایا کرتھا،اورلوگ بعد میں ہر عجیب بات کو ’’خرافہ کے قصہ‘‘سے تعبیر کرنے لگے۔۲؎بچوں کی جنات کے شر سے حفاظت کا حکم : اسی طرح ایک حدیث میں آپ نے فرمایا کہ جب شام ہوجائے تو بچوں کوروک لو،کیونکہ شیاطین اس وقت منتشر ہوجاتے ہیں،(تاکہ وہ بچوں کو نقصان نہ پہنچادیں)۳؎ ------------------------------ ۱؎:مسند احمد:مسند الوزاع ابن عامر۔۲۸۴۲۹۔ ۲؎:شمائل ترمذی:باب ماجاء کلام رسول اللہ فی السحر:۵۲۔ ۳؎:صحیح مسلم باب الامر بتغطیۃ الاناء،۵۳۸۶۔