موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
یہ سارا وبال اسی کا ہے۔ اگر یہ قرآن پاک کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہوتے اور اس کی تعلیمات کو اپنائے ہوئے ہوتے توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا جو یہ بُرے بُر ے احوال میں اب پھنسے ہوئے ہیں۔رسول ہماری شفاعت کرنے کے بجائے کہیں شکایت نہ کردیں ، اس لئے مسلمانوں کے لئے ڈرنے کا یہ مقام ہے۔اس لیے حق تعالیٰ شانہٗ نے اپنی صفتِ رحمت کے ضمن میں جس تعلیمِ قرآن کا ذکر کیاہے،اس میں تلاوت قرآن بھی داخل ہے ،اس لئے اس کی تلاوت بھی ضروری ہے اور سیکھ کر اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔ بات اس مضمون پر کافی طویل ہوگئی،لیکن یہاں کے ماحول کے اعتبار سے اس کی طوالت ہی مناسب تھی، اس وجہ سے اس کا ذکر تفصیلاً کیا گیا۔نعمتِ تخلیق : خَلَقَ الْإِنْسَانَ ’’اسی نے انسان کو پیدا کیا‘‘۔ اللہ پاک کی ایک بڑی نعمت انسان کی تخلیق ہے، اگر وہ انسان کو پیدا نہ کرتاتو انسان عدم میں پڑا رہتا ۔ نہ دنیا دیکھتا، نہ دنیا کے رنگ و بو سے واقف ہوتا،اور نہ آخرت کی نعمتوں سے مزے کرپاتا۔انسان سے کون مراد ہیں : ’’الْإِنْسَانَ‘‘کی تفسیر میں بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ اس سےحضرت آدم مرادہیں،کیونکہ وہ پہلے آدمی ہیں جنہیں اللہ پاک نے بنایا، پھر اُس کے بعد ان سے سلسلہ چلایا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ حضور مراد ہیں،کیونکہ یہاں قرآن پاک کے نازل ہونے کا بیان ہے۔اور بعض کہتےہیں کہ سارے انسان مراد ہیں۔۱؎ کیونکہ یہاں ------------------------------ ۱؎:تفسیر طبری:۲۲؍۷۔