موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
اسی کا ذکر کرتے ہوئے اللہ پاک نے فرمایا: اَلَّذِیْنَ یَأْکُلُوْنَ الرِّبَا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلاَّ کَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطَانُ مِنَ الْمَسِّ۱؎ جو لوگ سود کھاتےہیں وہ قیامت میں اُٹھیں گے تو اس شخص کی طرح اٹھیں گے جسے شیطان نے چھو کر پاگل بنا دیا ہو۔چغلخوروں کی نشانی : حدیث میں آیا ہے کہ جو آدمی اِدھر کی بات اُدھر لگاتا ہے، اِن کو اُن سے لڑوادیا اور اُن کو اِن سے لڑوادیا۔ ایسے آدمی کے دو چہرے ہوں گے اور آگ کی دو زبانیں ہوں گی۔۲؎وہ خود اپنی زبانوں سے پریشان ہوگا۔فرشتے اُسے دیکھتے ہی پہچان لیں گے۔زکوٰۃ نہ دینے والوں کی نشانی : جس نے زکوٰۃ ادا نہیں کی ہوگی اُسے زکوٰۃ کا مال سانپ بن کر لپٹا ہوا ہوگااور اس کے جبڑوں کو پکڑا ہوا ہوگا۔۳؎فرشتے دیکھتے ہی اُسے بھی پہچان لیں گے۔ جس نے بکری اور اونٹ کی زکوٰۃ ادا نہیں کی ہوگی وہ بکریاں اُسے سینگ مار رہی ہوں گی اور اُسے روند رہی ہوں گی۔۴؎غاصبین کی نشانی : جس نے کسی کا مال غصب کیا ہوگاتو وہ مال اُس کے ساتھ ہوگا۔ جس کسی نے کسی کی زمین بالشت بھر بھی غصب کی ہوگی تو وہ زمین اُس کے گلے میں طوق بناکر ڈال دی جائے گی۔۵؎ ------------------------------ ۱؎:البقرۃ:۲۷۵۔ ۲؎:مصنف ابن ابی شیبہ:۶؍۱۰۶ -۱۰۷۔ ۳؎:صحیح بخاری:کتاب الزکاۃ؍باب اثم مانع الزکاۃ۔ ۴؎:صحیح مسلم ؍کتاب الکسوف ؍باب اثم مانع الزکاۃ۔ ۵؎:صحیح بخاری:کتاب المظالم ؍باب ماجاء فی سبع ارضین۔