موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
ناپ تول صرف ترازو میں نہیں : دوسری صورت جو اس سے بھی زیادہ اہم اور ضروری ہے اور جس کا اس آیت میں ذکر ہے وہ یہ کہ دنیا میں ہمارا ترازو سیدھا رہے ۔ دنیا میں ناپ تول کا نظام بالکل صحیح ہو۔ اس میں انصاف ہو۔اوریہ انصاف اقوال اورافعال دونوں میں ہوتا ہے۔آدمی جب کوئی بات کہے تو ناپ تول کر کہے،اور کوئی کام کرے تو سونچ سمجھ کر کرے۔یہ ہماری عبادات میں بھی ضروری ہے، اخلاقیات میں بھی ضروری ہے،اور معاملات میں بھی ضروری ہے۔تعلقات کی بقامعاملات کے عدل پر موقوف ہے : خرید و فروخت میں مختلف چیزوں کی مختلف پیمائش کے جو آلےاور طریقے ہیں وہ سب اسی میں شامل ہیں،کچھ چیزیں عددی ہوتی ہیں،کچھ گزاورمیٹرکےحساب سے ناپی جاتی ہیں،کچھ سینٹی میٹراورفٹ وغیرہ سے ناپی جاتی ہیں،کچھ کسی چیز میں ڈال کرناپی جاتی ہیں اور کچھ چیزیں تول کردی جاتی ہیں،وزن میں یہ ساری چیزیں آگئیں،ان کی درستگی سےآپس کاتنفر،دشمنی اور عداوت ختم ہوتی ہے، اورنظام عالَم بالکل صحیح قائم رہتا ہے۔اورآپسی تعلقات باقی رہتے ہیں۔اسلام میں اس کی بڑی اہمیت اور تاکید ہے۔ اگر یہ ترازو کا نظام صحیح نہ ہوتو پھر اس سے معاشرہ میں برائیاں جنم لینے لگتی ہیں، بلکہ اس کی وجہ سے سابقہ امتوں پر عذاب بھی نازل کیا گیا ہے،اسی وجہ سے اللہ پاک نے اس کی سخت مذمت کی ہے،اور ایسے لوگوں پر لعنت کی ہے: