موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
لیے ایک جنت ہوگی اور روحانی لذت کے لئے ایک جنت ہوگی،کیونکہ روح کا ذوق الگ ہے،اُس کی قوت الگ ہے، اُس کا کیف اوراس کے احساسات الگ ہیں،اس اعتبار سے اس کے لئےایک جنت ہوگی۔ بعض علماء نے لکھا ہے کہ ایک جنت عمل کے بدلے ملے گی اور ایک جنت فضل کے طور پرملے گی۔ بعض نے لکھا ہے کہ ایک جنت عقائد کے سبب ملے گی،اور ایک جنت اعمال کے سبب ملے گی۔بعض نے کہا ہے کہ ایک جنت رب سے ڈرنے کی وجہ سے ملے گی اور ایک شہوات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سےملے گی۔۱؎ علامہ آلوسی نے لکھا ہے کہ ایک جنت تو اس کی منزل اور محل ہوگا،جسے دیکھنے کے لئے لوگ آئیں گے،اور ایک جنت اس کی بیوی اور خادموں کے لئے ہوگی۔۲؎ آگے فرماتے ہیں:باغوں اور درختوں کی کیفیات : ذَوَاتَا أَفْنَانٍ ۴۸ فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ۴۹ ’’اور وہ) دونوں (باغ ) کثیر شاخوں والے ہوں گے۔سواے جن و انس ! تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤگے ؟‘‘ دونوں جنتیں بہت زیادہ شاخوں والی ہوں گی،جس کا سایہ بھی کافی گھنا ہوگا اور پھل بھی زیادہ ہوں گے۔۳؎ عجیب بات یہ ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ اُن کے پیڑ بہت ہوں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ پیڑ آدمی کو آنے جانے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ اس لئے فرمایا کہ اس کی شاخیں زیادہ ہوں گی۔بعض مفسرین یہ کہتے ہیں کہ وہ بغیر پیڑ کے ------------------------------ ۱؎:تفسیرِ مظہری:۹؍۱۵۷ ۔ ۲؎:روح المعانی:۱۴؍۱۱۵۔ ۳؎:تفسیرِ مظہری:۹؍۱۵۷۔