موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
(Detroit)میں دیکھ لیں،ہم نے دسیوں مرتبہ ڈیٹورائٹ کی مساجدمیں دیکھا ہے کہ جمعہ کی نماز پڑھی جاتی ہے ،اُس کے بعد ہی عصر کی اقامت ہوتی ہے ،تمام نمازی جمعہ کےساتھ عصر کی نماز بھی پڑھکر چلےجاتے ہیں۔(نعوذ باللہ من ذالک) یہ فتنہ ہے۔ یہ قرآن پاک کی کھلی تردیداورمخالفت ہے۔ قرآن پاک کہہ رہا ہے: إِنَّ الصَّلَاۃَکَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ کِتَابًا مَّوْقُوْتًا ’’نمازایمان والوں پروقت مقررہ کے ساتھ فرض ہے‘‘ اور ہم اس کی مخالفت اور اس سے بغاوت کررہے ہیں۔ صبح جاب پر جانا ہے اس لئے فجر پہلے ہی سے پڑھکرسوجائیں یا جاب سے واپسی پر تین چار نمازیں ملاکر پڑھ لیں یا آفس میں وقت نہیں مل رہا ہے اس لئے دو نمازوں کو ایک ساتھ جمع کرلیا جائے تو یہ جائز نہیں ہے۔چاندکی نعمت : جیسے سورج دینی اور دنیوی اعتبار سے اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے اسی طرح چاند بھی اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔کیااحکامِ شرع کامدار حساب پرہے : شریعت کے کئی مسائل چاند سے بھی متعلق ہیں،رمضان کا چاند دیکھ روزہ رکھنے کا حکم ہے،عید الفطر بھی چاند پر موقوف ہوتی ہے،یہ صحیح ہے کہ چاند کی پیدائش اور عدم پیدائش کاحساب سے پتہ چل جاتا ہے لیکن مسائل کا تعلق حساب پرنہیں رکھا گیا،بلکہ چاند دیکھنے پر رکھا گیاہے۔