موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
﷽مقدمہ از قلم مفتی محمد عطاء الرحمٰن ساجد قاسمی ابن مفتی محمدنوال الرحمٰن حضرتِ علامہ ہیں مفتی نوال ہیں حدیث اور فقہ میں وہ پیش پیش آپ کی تقریر اور تدریس سے ہے زباں ان کی سہل تر اے اخی یہ مدارس اور مراکز خوانقاہ کتنےہی شعبوں کےدینی ذمہ دار خوش مزاجی آپ کی ہے لاجواب آپ کی جودو سخا ہے بے نظیر آپ کا سایہ ہو ہم پر دیر تک فضلِ حق سے آج ہم پھر شاد ہیں از روایات اور نکاتِ علم سے علم و حکمت اور فوائد سے بھرا ناسپاسی ہوگی گرمیں چھوڑدوں اور بسعِی مفتی احمد اور نذیر مفتی عابدکابہت ممنون ہوں جن کی ہےتخریج و ترتیب اور ضبط معتمد کا بھی بہت ممنون ہوں میری یہ ہیں ابتدائی کوششیں قارئیں سے ہے عطاکی آرزو بارگاہِ رب میں ہے یہ التجا صاحبِ علم وعمل ہیں با کمال اور زمانہ میں وہ یکتا بے مثال ایک عالم فیض یاب اور مالا مال خوش کلامی میں نہیں کوئی مقال آپ سے ہیں با منور با جمال ہےکرم ان پر یہ ربِّ ذوالجلال بے تکلف بے تصنع خوش خصال خالی رہتا ہے نہیں دستِ سوال آپ جیتے ہی رہیں کتنے ہی سال ہوگئی تفسیرِ رحمن جو یہ سال ہے مرصع اور مزین یہ مقال آپ کامجموعہ ہے یہ بے مثال ذکرِ عارف اور طیب کا خیال تیرے ہاتھوں میں ہےیہ بےقیل و قال اس ادارہ کے وہ ناظم ہیں بحال وہ بذاتِ خود ہوئے ہیں با کمال ہے نظامت میں معینِ بے مثال میں کہاں سے لاسکوں ان میں کمال جو بھی لغزش ہو لکھیں بے قیل و قال میری یہ کاوش ہو مقبول اور سوال