موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
اپنی شان،فخر،غرور اور تکبر میں مبتلاہوتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ بے انتہا عظمت والے اور اس کے ساتھ بے انتہا احسان والے بھی ہیں۔ اپنے بندوں پرشفقت کرتے ہیں،ان کی ضروریات پوری کرتے ہیں،ان کی دعاؤں کو قبول فرماتے ہیں۔ اُن کو سمجھاتے ہیں،اُن کو اچھے اور بُرے کی تمیز بتاتے ہیں۔اکرام اور انعام میں فرق : ایک ہے انعام اور ایک ہے اکرام،اب تک انعامات کا ذکر چل رہاتھا،لیکن یہاں اللہ پاک نے صفتِ اکرام کا ذکر کیا، علماء نے ان دونوں میں فرق بیان کیا ہے،انعام تو خاص اور عام نیک اور بد،گنہگار اور پاک ،مکرم اور غیر مکرم سب پر ہوتا ہے،اور اکرام صرف انہیں لوگوں کا ہوتا ہے،جن سے محبت ہو،جو نیک ہوں ،مکرم ہوں، گناہوں سے بچتے ہوں۔۱؎صفاتِ جلال واکرام کی فضیلت : اللہ پاک کی ان دو صفات کی بڑی اہمیت ہے،ایک حدیث میں آپ نے ارشاد فرمایا:’’اَلِظُّوْا بِيَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإكْرَامِ‘‘۲؎ ’’یاذاالجلال والاکرام‘‘کے ذریعہ اللہ پاک کے سامنے گریہ وزاری کرتے رہو،یا اس کو لازم پکڑلو۔ احادیث میں ہے کہ اللہ پاک اس اسم کے ذریعہ دعا مانگنے پر دعاقبول فرماتے ہیں۔علامہ قرطبی نے لکھا ہے کہ ایک آدمی انہی اسماء کے ساتھ اللہ پاک سے خوب گریہ وزاری کررہا تھا،اچانک اس کو ایک آواز آئی کہ میں نے تمہاری ند ا سن لی،بتاؤ تمہاری حاجت کیا ہے؟۳؎اتنی عظمت اور اہمیت والے یہ اسماء ہیں، اس لئے ان کا بھی اہتمام کرنا چاہئے۔ ------------------------------ ۱؎:فیض القدیر:حرف الہمزۃ:۲؍۱۶۰۔ ۲؎:سنن ترمذی:کتاب الدعوات:باب یا حی یا قیوم،۳۸۶۷۔ ۳؎:تفسیرِ قرطبی:۱۷؍۱۶۶۔