موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
مگر ہم لوگوں کا سونے کا کاروبا رہے۔ باپ نے کہا کہ بیٹا!بے شک ہمارا سونے کا کاروبارہےلیکن اللہ کے رسول کی بات سونے سے زیادہ قیمتی ہے۔ بیٹوں نے کہا کہ اباجان! اگر یہی بات ہے تو پھر آج سے ہم جھکتا ہوا تولیں گے۔ وہ دن اورجس وقت میں نے سنا اُس دن تک وہ روزانہ جھکتا ہوا تولتے تھےاس طرح تولنےکی وجہ سےروزانہ اُنکے سونے میں دوہزاردرہم کاسونا زیادہ جاتاتھا،صرف دوہزاردرہم حضورپاک کی سنت کی اتباع میں وہ لوگ اپنا (loss) نقصان کررہے تھے۔ یہ(loss)بھی صرف ہمیں سمجھانے کے لیے ہے حالانکہ اصل کمائی یہی (loss) ہے۔ناپ تول میں کمی کرنے کی وجہ سے ہمارا دنیوی کوئی فائدہ نہیں ہے ،ہم اس میں فائدہ سمجھ کر کرتے ہیں ،لیکن حقیقت میں وہ نقصان ہی ہوتا ہے۔ والارض وضعھا للاَنام اس لئے ہم کاروبار کریں تو شریعت کے مطابق کریں،ہمارا ہر قول، ہر عمل اور ہر فعل شریعت کے حدود میں ہو،تبھی کل قیامت میں ہمارا ترازو صحیح ہوگا،ہمارا نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا۔زمین مخلوق کے لئے بچھائی گئی : ’’وَالْاَرْضَ وَضَعَھَا لِلْأَنَامِ ۱۰ فِیْھَا فَاکِهَةٌ وَّالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَکْمَامِ۱۱ وَالْحَبُّ ذُوالْعَصْفِ وَالرَّیْحَانُ۱۲ فَبِأَیِّ آلَاء رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ۱۳ ’’اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی ،اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں،اوراناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول ،تو (اے گروہ جن وانس!) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘‘؟