موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
کرتا۔اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کی فیاضی میں بھی ایسا رکھا ہے کہ آدمی کو آنکھیں دو دی ہیں، کان دو دیے ہیں، ہاتھ دو دیے ہیں، گُردے دو دیے ہیں حالانکہ لوگ دیکھتے ہیں کہ ایک سے بھی کام چل جاتا ہے۔لیکن دل دیا ہے تو ایک ہی دیا ہے، اس کی بھی ایک مصلحت ہے،اس میں اس جانب اشارہ ہے کہ دل ایک ہی کے لیے ہے اس میں کسی اور کی گنجائش نہیں،زبان ایک دی ہے ،اس میں اس جانب اشارہ ہے کہ اس سے ایک ہی ذات کو یاد کیا جاسکتا ہے،کسی اور کو نہیں۔پھلوں کے ذائقے جنت کا معاملہ ایسا نہیں ہےکہ وہاں کسی چیز سے دل بھر جائے،چونکہ یہ مزاج ہے اس لیے اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا کہ ہر قسم کے پھل ہوں گے،اور ہر پھل دو دو قسم کے ہوں گے۔علماء نے لکھا ہے کہ ہر پھل میں دو ذائقے ہوں گے۔ ایک ہی پھل میں دو مزے ہوں گے، پھل کا ایک حصہ کھارہے ہیں تو الگ مزہ آئے گا،اور دوسرا حصہ کھارہے ہیں توالگ مزہ آئے گا۔ مفسرین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک پھل کا جو مزہ آئے گا دوبارہ وہ مزہ لوٹ کر نہیں آئے گا۔ اِلّا یہ کہ وہ خود ہی اُس ذائقے کو دوبارہ کھانا چاہے۔ کیونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی تجلی کو تکرار نہیں ہے، اُن کے خزانے محدود نہیں ہیں کہ ذائقوں کو دوبارہ دہرانے کی ضرورت پڑے۔ بعض نے کہا کہ دو جنتوں میں سے ہر جنت میں ہر پھل متعدد ہوگا۔یا ہر پھل کی دو قسمیں ہوں گی۔۱؎ ------------------------------ ۱؎:تفسیرِ رازی:۲۹؍۳۷۶۔