موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
ہزار سال کا ایک پیریڈ ہوگا، موقف الظلمت میں ہزار سال نکل جائیں گے، قبر سے اُٹھنے میں ہزار سال لگ جائیں گے، ہزاروں سال تک ننگے پیر، ننگے جسم، بھوکے اور پیاسے کھڑے رہیں گے۔وہ دن انسانوں کے لیے اتنی شدت اور تکلیف والا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے اُس کی شدت اور تکلیف کوبتانے کے لئے قرآن پاک میں دو سو سے زائد جگہ اس کا ذکر کیاہے۔ جس دن کی سختی کواللہ تعالیٰ اتنا سخت بتارہے ہوں تو اندازہ لگائیے کہ وہ کتنا سخت اور تکلیف دہ دن ہوگا؟حمیم اور آن کی تفسیر : هٰذِہٖ جَھَنَّمُ الَّتِیْ یُکَذِّبُ بِھَا الْمُجْرِمُوْنَ ۴۳ یَطُوْفُوْنَ بَیْنَھَا وَبَیْنَ حَمِیْمٍ آنٍ۴۴ فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ ۴۵ یہ وہ جہنم ہے جسے مجرمین جھٹلاتے تھے،وہ لوگ دوزخ کے ارد گرد کھولتے ہوئےپانی کے درمیان دورہ کرتے ہوں گے۔ سو اے جن و انس! تم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتیں جھلاؤگے؟ ’’حمیم‘‘کھولتے ہوئےاور’’آن‘‘انتہائی گرم پانی کو کہتے ہیں۔ آن کی تفسیر میں بعض علماء نے لکھا ہے کہ آن وہ انتہائی گرم پانی ہے جسے آسمان اور زمین کی پیدائش سے اب تک پکایا جارہا ہے۔اور جب جہنمی پانی مانگیں گےتو یہ پانی پینے کے لئے انہیں دیا جائے گا۔بعض علماء نے لکھا ہے کہ آن جہنم کی ایک وادی کا نام ہے،جس میں اہلِ جہنم کا پیپ جمع ہوتا ہے،جس میں وہ غوطے لگائیں گے،جس کی وجہ سے ان کی کھال ادھڑ جائے گی۔ پھر ان کو اس سے نکالا جائے گا، اور اللہ تعالیٰ انہیں دوبارہ نئی خلقت عطا فرمائیں گے، پھر ان کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا،ان کے ساتھ مسلسل یہی معاملہ کیا جاتا رہے گا۔۱؎ ------------------------------ ۱؎:تفسیرِ قرطبی:۱۷؍۱۷۵۔