موضوعاتی درس قرآن ۔ سورہ رحمن |
|
آتے ہیں،جب یہ لوگ گھر پہنچے تو دیکھا کہ باپ بہت مغموم ہے، اُس کو تسلی دی اور افسوس کا اظہار کیا، اُس کے بعد پوچھا کہ انتقال کیسے ہوا؟ وہ تو بہت تندرست تھا،اُس کے والد نے کہا کہ عشاء کی نماز کے بعد گھرواپسی میں کافی دیر ہوگئی تھی،(اور اس وقت عشاء کی نماز تاخیر ہی سے ادا کی جاتی تھی،اور حضور بھی عشاء دیر سے ادا فرماتے تھے:’’وَیُصَلِّی الْعِشَاءَ حِیْنَ یَسْوَدُّ الْأُفُقُ‘‘)۱؎مسجد اور اس کے مکان کے مابین کئی مکانات تھے، اُن میں سے ایک مکان کی لڑکی اس کی جوانی اور تندرستی کو دیکھ کر اس پر فریفتہ ہوگئی،ظاہر ہے کہ ہر کسی کے ساتھ نفس لگا ہوا ہے اور یہ عشق مجازی بھی ایسی چیز ہے کہ آدمی اس میں اندھا اوربہرا ہوجاتا ہے،اُس لڑکی نے اسے بلانا شروع کیا۔اور یہ بہت بڑی آزمائش ہےکہ جب مرد اپنی طرف سے کسی عورت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے اور پھر وہ راضی ہوجائے تو اس میں آدمی کا بچنا بڑا مشکل ہوتا ہے،چہ جائیکہ عورت بلائے اور اس کے مکر سے آدمی بچ جائے،بالخصوص جب کہ وہ خوبصورت ہو، عالی نسب ہو،اورخود پہل کرے اور وہ بھی رات کے اندھیرے میں،آپنے فرمایا کہ عورتیں تو شیطان کا جال ہوتی ہیں۔بہر حال اُس لڑکی نے نوجوان کو مائل کرنا شروع کیا، لیکن اُس نے کئی دفعہ انکار کردیا، اسی طرح ایک عرصہ گزر گیا اور وہ مسلسل اصرار کرتی رہی۔ آخر ایک مرتبہ اُس نے گناہ کا ارادکرلیا اورجیسے ہی دروازے پر پہنچا توبے ہوش ہوکر گر گیا۔لڑکی بڑی پریشان ہوگئی،اس نے گھر والوں کو بتایا کہ یہ لڑکا یہاں سے گزر رہا تھا کہ اچانک بے ہوش ہوگیا،ان لوگوں نے اسے اُٹھواکر اس کے گھر پہنچادیا، باپ نے پوچھا کہ اسے کیا ہوا؟ اُنہوں نے بتایا کہ یہ راستے میں ہمارے گھر کے سامنے بے ہوش ہوگیا تھا، ہم نے سوچا کہ اسے اس کے گھر پہنچادیا جائے۔چنانچہ ہم اس ------------------------------ ۱؎:سنن ابو داؤد:کتاب الصلاۃ؍باب فی المواقیت۔