ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
مبارک ہے وہ دل جو دل رہے درد آشنا ہو کر مرے مولا مرے آقا ترے قرباں ترے صدقے جہاں چمکا دیا انوار سے شمس الضحی ہو کر خبر بھی ہے کہ کیا حالت دل بیتاب کی ہو گی ذرا ٹھہرو کہاں جاتے ہو پہلو سے جدا ہو کر تمہیں تو مدتوں پالا ہے آغوش تمنا میں ہمیں سے چلدیئے اے حضرت دل تم خفا ہو کر سنبھل کر چھیڑنا اے طفل دل زلف پریشاں کو لپٹ جاتی ہے یہ عشاق سے کالی بلا ہو کر حسینوں سے نظر بازی نہیں اچھی دل ناداں غضب ڈھائے گا پھر درد محبت رونما ہو کر مصیبت اور راحت جو بھی ہے منجانب اللہ ہے گلا کرتے ہو واصل اہل تسلیم و رضا ہو کر