ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
|
انت طبیب قلبی روحی فداک شیخی اس نفس بد کے ہاتھوں مجبور ہو رہا ہوں ہستی کے میٹنے کو در پر تیرے پڑا ہوں سب فضل ایزدی ہے جو کچھ کہہ کر رہا ہوں ہاں اک نظر ادھر بھی میں قابل دعا ہوں مولائی مقتدائی مثوائی منتہائی انت طبیب قلبی روحی فداک شیخی مٹنے کو ہوں میں آیا مجھ کو مٹا ہی دیجئے اک شعلہ محبت دل میں لگا ہی دیجئے ہستی کے مری پرزے شاہا اڑا ہی دیجئے اب تو مٹا ہی دیجئے اب تو مٹا ہی دیجئے مولائی مقتدائی مثوائی منتہائی انت طبیب قلبی روحی فداک شیخی تیرا جمال ایسا نظروں میں کچھ سمایا گو لاکھ ہم نے دیکھا تجھ سا نہ کوئی پایا اس واسطے ہی ہم نے اس در پہ سر جھکایا عالم کو چھوڑ کر کے تم سے ہی دل لگایا مولائی مقتدائ مثوائی منتہائی انت طبیب قلبی روحی فداک شیخی تھانہ بھون میں در پر اپنے مجھے بلا لو حرماں نصیب ہوں میں مجھ کو گلے لگا لو میں دور ہو چلا ہوں حق سے مجھے سنبھالو شیطان کے مکرو فن سے شاہا مجھے بچالو