5… جناب شیخ سلطان احمد صاحب گورداسپوریؒ کے دو رسائل ہمیں میسر آئے جو شامل اشاعت ہیں۔
۱/۹… قادیانی پیمبر اور مشک وعنبر۔
۲/۱۰… الکتاب والحکمۃ (حیات حضرت مسیح پر ایک زبردست دلیل)
موصوف دھرم کوٹ رندھاوا گورداسپور کے رہائشی تھے۔ ککئے زئی برادری سے تعلق رکھتے۔ میرے استاذ گرامی قدر سلطان المناظرین مناظر اسلام مولانا لال حسین اخترؒ کے سلطان احمد صاحب چچا لگتے تھے۔ ان کا پہلا رسالہ مشک وعنبر پہلی بار جنوری ۱۹۳۳ء میں شائع ہوا۔ اب دوسری بار اسے مجلس شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔
6… حضرت مولانا گلزار احمد مظاہریؒ کے سات رسائل اس جلد میں شامل ہیں۔
۱/۱۱… قادیانی ہم مسلمانوں کو کیا سمجھتے ہیں۔
۲/۱۲… قادیانیت عدالت کے کٹہرے میں۔
۳/۱۳… قادیانیوں کی سیاسی منزل۔
۴/۱۴… سراپا غلام احمد قادیانی۔
۵/۱۵… قادیانی آزادی کشمیر کے دشمن۔
۶/۱۶… ربوہ سے اسرائیل تک۔
۷/۱۷… قادیانی اور کلمہ طیبہ۔ مندرجہ بالا سات رسائل بھی احتساب قادیانیت کی اس جلد میں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولانا گلزار احمد صاحبؒ مظاہری، مظاہر العلوم سہارن پور کے فارغ التحصیل عالم دین تھے۔ جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم اتحاد العلماء کے آپ عرصہ تک سیکرٹری جنرل رہے اور مولانا محمد چراغؒ کے بعد اتحاد العلماء کے مرکزی صدر بھی رہے۔ آپ نے ۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت میں بڑی سرگرمی سے حصہ لیا۔ خوب شعلہ نوا خطیب اور بہادر انسان تھے۔ حق تعالیٰ نے خوبیوں کا