کے ماہرین موجود تھے اور انہوں نے مسلمانوں کی معیشت کو تباہ وبرباد کرنے کے لئے سازشیں تیار کیں اور اقتصاد پر قبضے کے ذریعے اپنے گھناؤنے مقاصد پورے کئے۔ اسی طرح قادیانیوں نے معیشت پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔ چنانچہ ایم ایم احمد قادیانی کو اسی مقصد کے لئے امریکی حکومت کے ذریعہ منصوبہ بندی کمیشن کا چیئرمین بنوایا گیا اور اس نے ملت کی معیشت پر قبضہ کر کے اس کے لئے قدم قدم پر مشکلات پیدا کیں اور اس طرح اس بین الاقوامی سازش کا ایک کردار بن کر ابھرا۔ جس نے ہم سے ہمارا مشرقی پاکستان چھین لیا ہے۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں ایک بہت بڑا حصہ ان غلط منصوبوں کا تھا جن کے بعد مشرقی بازو میں محرومی کا احساس پیدا ہوا اور اسے پروان چڑھایا گیا۔ یہ منصوبے ربوہ کی ہدایت پر ایم ایم احمد نے اس طرح تیار کئے کہ ہمارے مشرقی پاکستانی بھائیوں کو محرومی کا احساس زیادہ ہونے لگا۔ معیشت پر اسی قبضے کے ذریعہ قادیانیت کی تبلیغ کے لئے حکومتی سرمایہ فراہم ہوتا رہا۔ یعنی مسلمانوں کے ٹیکس اور ان کے خون پسینے کی کمائی کے ذریعے قادیانی مبلغ بیرون ملک قادیانیت کی تبلیغ کرتے رہے۔
۱۹۵۹ء میں جب تحریک جدید کے لئے بجٹ منظور ہوا تو بتایا گیا کہ اس سال اس مدپر بیس لاکھ اسی ہزار روپے خرچ کئے جائیںگے۔ ۱۹۵۹ء کے بعد ۱۹۶۴ء میں یہ رقم ایک کروڑ چھیاسی لاکھ ہوچکی تھی۔ اتنی خطیر رقم حکومت کی طرف سے محض احمدیت کی تبلیغ کے لئے فراہم کی جاتی رہی۔
اسی طرح کے بے شمار فوائد قادیانی حضرات نے محض معیشت پر قبضہ کر کے حاصل کئے اور یہودی منصوبہ کے مطابق انہوں نے اس کڑی کا حصول بھی کیا۔
ملازمتوں پر قبضہ
یہودی منصوبہ کی پانچویں کڑی فوج اور سول سروسز پر قبضہ تھا۔ چنانچہ قادیانیوں نے انگریز کے دور میں انگریز کی کاسہ لیسی کے ذریعہ اور انگریزی حکومت کے بعد ہر پاکستانی اقتدار کی خوشامد اور حزب اختلاف کی جاسوسی کے ذریعے انہوں نے ملازمتیں حاصل کیں۔ انگریز نے پالیسی یہ رکھی کہ مسلمانوں کوملازمتوں سے محروم رکھا جائے۔ لیکن مسلمانوں کے نام پر اس طبقے کو نوازا جائے جو اس کے جیب کی گھڑی ہو۔ چنانچہ اس نے مرزاغلام احمد کی ذریت کو فوج اور سول سروسز میں ملازمتیں دیں۔ جو قیام پاکستان کے موقع پر اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے اور ہمیں ورثے میں ملے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔ انہوں نے اپنے طلبہ کی گروہ بندی کی اور زندگی کے ہر شعبہ میں انہیں بھجوایا۔ کلیدی مناصب پر پہلے ہی وہ قادیانی غالب