مریم ہے جو آنے والا تھا جس میں لوگ شک کرتے تھے۔ یہی حق ہے اور آنے والا یہی ہے اور شک محض نافہمی ہے۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۸، خزائن ج۱۹ ص۵۲)
’’تمام دنیا کا وہی خدا ہے جس نے میرے پر وحی نازل کی۔ جس نے میرے لئے زبردست نشان دکھلائے۔ جس نے مجھے اس زمانہ کے لئے مسیح موعود کرکے بھیجا۔‘‘
(کشتی نوح ص۲۹،۳۰، خزائن ج۱۹ ص۳۲)
تبلیغی سرگرمیاں
شبتے کی طرح مرزاغلام احمد قادیانی نے بھی تبلیغی وفود روانہ کئے۔ عام مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے اسلام کی تبلیغ کا سہارا لیا اور دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے روابط رکھے۔ چنانچہ تحریک جدید کی انیس سالہ یادگاری کتاب کے دیباچہ میں صاحبزادہ مرزابشیر احمد قادیانی لکھتے ہیں: ’’جن بیرونی ممالک میں تحریک جدید کے ذریعے احمدیت کا پیغام پھیلا ہے وہ ساری دنیا میں اس طرح پھیلے ہوئے ہیں کہ عملاً آزاد دنیا کا کوئی حصہ بھی ان سے خالی نہیں۔ برطانیہ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، جزائر غرب الہند، مغربی جرمنی، ہالینڈ وغیرہ میں تحریک جدید کے ذریعہ احمدیت کا پیغام پھیل رہا ہے۔‘‘
اسلام کا لبادہ
ترکی کے یہودی مسیح موعود نے حکومت اور عوام کے دباؤ پر اسلام کا لبادہ اوڑھ لیا تھا۔ اسی طرح قادیانی حضرات نے بھی عوام کی طرف سے شدید مزاحمت سے ڈر کر اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور اسلام کے نام پر اپنی جعل سازی کا کاروبار چلا رکھا ہے اور حضور نبی کریمﷺ کی امت کو گمراہ کرنے کے لئے حضورﷺ کے ساتھ عقیدت ومحبت کے جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔ چونکہ قادیانی صرف مذہبی گروہ نہیں بلکہ ایک سیاسی سازش ہے۔ اس لئے ہر جھوٹ اور مکر کا سہارا لے کر امت مسلمہ کے اتحاد کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ چنانچہ جب نئے آئین کے تحت صدر اور وزیراعظم کے لئے حلف اٹھاتے ہوئے ختم نبوت پر اپنے اعتقاد کااظہار بھی ضروری قرار دیا گیا تو مرزاناصر احمد خلیفۂ ربوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا: ’’میں نے حلف کے الفاظ پر بہت غور کیا۔ میرے خیال میں ایک احمدی کے لئے اس حلف کے اٹھانے میں کوئی حرج نہیں۔‘‘
(خطبہ جمعہ الفضل ربوہ ج۶۲،۲۷ ش۱۰۶ ص۵، مورخہ۱۳؍مئی ۱۹۷۳ئ)
اقتصاد پر قبضہ
جس طرح امیر شکیب ارسلان نے لکھا ہے کہ شبتے کے ساتھیوں میں اقتصادی امور