بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
عرض مرتب
الحمد لللّٰہ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علیٰ من لا نبی بعدہ۰ امابعد!
قارئین کرام! لیجئے اﷲ رب العزت کے فضل وکرم سے احتساب قادیانیت کی جلد انتیس(۲۹) حاضر خدمت ہے۔ اس میں:
۱… حضرت مولانا محمد صادق بہاولپوریؒ کے ۳رسائل
۲… حضرت مولانا سید ابوالحسنات محمد احمد قادریؒ کے ۳رسائل
۳… جناب سید حبیب صاحب مدیر سیاست لاہور کا ۱ رسالہ
۴… حضرت مولانا محمد حنیف ندویؒ کا ۱رسالہ
۵… جناب شیخ سلطان احمد خانؒ کے ۲رسائل
۶… جناب حضرت مولانا گلزار احمد مظاہریؒ کے ۷رسائل
۷… مولانا منشی محمد عبداﷲ معمار امرتسریؒ کے ۳رسائل
کل تعداد ۲۰رسائل وکتب
شامل اشاعت ہیں۔
1… حضرت مولانا محمد صادق بہاولپوریؒ جامعہ عباسیہ بہاولپور کے پروفیسر سینئر پروفیسر، ناظم امور مذہبیہ بہاولپور رہے ہیں۔ قادیانیوں کے متعلق جب بہاولپور کی عدالت میں کیس دائر تھا۔ جس کی وکالت کے لئے حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب کشمیریؒ بہاولپور تشریف لائے تھے۔ تب مولانا محمد صادق بہاولپور کے ناظم امور مذہبیہ تھے۔ مولانا محمد صادق صاحب کے مرزاقادیانی ملعون کے خلاف بہت سے رسائل ہوںگے۔ ہمیں صرف تین رسائل دستیاب ہوئے۔ جن کے نام یہ ہیں۔