مرقعہ بنایا تھا۔ آپ کے مزید رسائل بھی ردقادیانیت پر ہیں۔ مجھ مسکین کو یہی میسر آئے جو شامل اشاعت کردئیے۔ آپ کے صاحبزادہ جناب فرید احمد پراچہ، سابق، ایم۔این۔اے جماعت اسلامی کو خط بھی لکھا کہ وہ بقیہ رسائل مہیا کردیں۔ لیکن شاید خط ان کو موصول نہیں ہوا۔ یا یہ کہ وہ اس کام کو کام ہی نہیں سمجھتے۔ وللناس فیما یعشتون مذاہب!
بہرحال اﷲتعالیٰ کا کرم ہے کہ اس جلد میں مولانا مظاہریؒ کے ۷؍رسائل بھی یکجا ہوگئے۔ مولانا مرحوم سے ۱۹۷۴ء میں نیاز مندانہ ساتھ رہا۔ چنیوٹ اور چناب نگر کی ختم نبوت کانفرنسوں میں بھی تشریف لاتے رہے اور اپنے بیان سے ممنون فرماتے رہے۔
7… حضرت مولانا محمد عبداﷲؒ معمار اہل حدیث مکتب فکر کے مسلمہ رہنما تھے۔ مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ اور مولانا میر ابراہیم صاحب سیالکوٹیؒ کے ردقادیانیت کے محاذ پر دست بازو تھے۔ آپ کی شہرہ آفاق کتاب محمدیہ پاکٹ سے ایک زمانہ نفع حاصل کررہا ہے۔ اس کتاب کے نام سے قادیانیت کانپتی ہے۔ وہ کتاب چونکہ عام طور پر مل جاتی ہے۔ مکتبہ سلفیہ شیش محل لاہور اسے مسلسل شائع کر رہا ہے۔ اس لئے اسے اس جلد میں شائع نہیںکیا۔ اس کے علاوہ تین رسائل ہمیں میسر آئے جو اس جلد میں شامل اشاعت ہیں۔
۱/۱۸… اکاذیب قادیان۔
۲/۱۹… مغالطات مرزا عرف الہامی بوتل۔
۳/۲۰… روئداد مناظر روپڑ۔
قارئین اگلی جلد کی اشاعت تک کے لئے اجازت چاہتا ہوں۔
محتاج دعائ:فقیر اﷲ وسایا ملتان
۱۱؍رمضان المبارک ۱۴۳۰ھ
۲؍ستمبر ۲۰۰۹ء