اﷲ ہوئے ہیں اور ایک وہ بھی ہوا جو امتی بھی ہے اور نبی بھی۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۲۸، خزائن ج۲۲ ص۳۰، حقیقت النبوۃ ص۲۱۰)
’’واشہد وعلیٰ انفسہم انہم کانوا کافرین (انعام:۱۳۰)‘‘
مدعی نبوت پر قادیانی پیمبر کا فتویٰ کفر
’’وماکان لی ان ادعی النبوۃ واخرج من الاسلام والحق بقوم کافرین‘‘ ترجمہ: اور یہ مجھے کہاں حق پہنچتا ہے کہ میں ادعائے نبوت کروں اور اسلام سے خارج ہو جاؤں اور قوم کافرین سے جاکر مل جاؤں۔ (حمامتہ البشریٰ ص۷۹، خزائن ج۷ ص۲۹۷)
قادیانی پیمبر کا دعویٰ نبوت
’’ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔‘‘
(بدر ۵؍مارچ ۱۹۰۸ئ، بحوالہ حقیقت النبوۃ ص۲۱۳)
’’میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں۔‘‘
(آخری خط بنام اخبار عام ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ء ، حقیقت النبوۃ ص۲۱۲)
THE PROPHET MIRZA GHULAM AHMAD.
یعنی النبی مرزا غلام احمد۔ (بحوالہ حقیقت النبوۃ ص۲۰۹)
’’اذہبتم طیباتکم فی حیاتکم الدنیا واستمتعتم بھا (احقاف:۲۰)‘‘
افعال وخواص مشک کستوری
’’لطافت بخشتی ہے اور غلیظ یعنی گاڑھی خلطوں کو تحلیل کرتی ہے اور بالخاصہ فرحت لاتی ہے اور دل ودماغ وتمام اعضائے رئیسہ اور اصلی حرارت کو قوت بخشتی ہے اور خواہش ظاہری باطنی کو پاک وصاف کرتی ہے اور باہ کو حرکت دیتی ہے اور سرعت انزال کو دفع کرتی ہے اور فالج اور لقوہ اور رعشہ اور نسیان کو مفید ہے۔‘‘ (منقول از مخزن ص۱۷۱)
’’ان الذین یفترون علیٰ اﷲ الکذب لایفلحون۰ متاع قلیل ولہم عذاب الیم (نحل:۱۱۶،۱۱۷)‘‘
قادیانی پیمبر
’’مجھے صرف اپنے دسترخوان اور روٹی کی فکر تھی۔‘‘
(نزول المسیح ص۱۱۸،خزائن ج۱۸ص۴۹۲)