میں بھی اس وقت سے سترہ برس پہلے اس پیش گوئی کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے جو اس وقت میرے پر کھولا گیا ہے اور وہ یہ الہام ہے جو (براہین احمدیہ ص۴۹۶، خزائن ج۱ ص۵۹۰) میں مذکور ہے۔ ’’یٰادم اسکن انت وزوجک الجنۃ۰ یٰا مریم اسکن انت وزوجک الجنۃ۰ یٰا احمد اسکن انت وزوجک الجنۃ‘‘ اس جگہ تین زوج کا لفظ آیا ہے اور تین نام اس عاجز کے رکھے گئے ہیں۔ پہلا نام آدم، یہ وہ ابتدائی نام ہے۔ جب کہ خدائے تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے اس عاجزکو روحانی وجود بخشا۔ اس وقت پہلی زوجہ (والدہ میاں سلطان احمد، فضل احمد، ناقل) کا ذکر فرمایا۔ پھر دوسری زوجہ (والدہ میاں محمود، ناقل) کے وقت مریم نام رکھا۔ کیونکہ اس وقت مبارک اولاد دی گئی۔ جس کو مسیح سے مشابہت ملی اور نیز اس وقت مریم کی طرح کئی ابتلاء پیش آئے۔ جیسا کہ مریم کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے وقت یہودیوں کی بدطعنیوں… کا ابتلاء پیش آیا اور تیسری زوجہ جس کی انتظار ہے۔ اس کے ساتھ احمد کا لفظ شامل کیاگیا اور یہ لفظ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس وقت (جب وہ میرے نکاح میں آئے گی، ناقل) حمد اور تعریف ہوگی۔ یہ ایک چھپی ہوئی پیش گوئی ہے۔ جس کا سراس وقت خدا تعالیٰ نے مجھ پر کھول دیا ہے۔ غرض یہ تین مرتبہ زوج کا لفظ تین مختلف نام کے ساتھ جو بیان کیاگیا ہے۔ وہ اسی پیش گوئی کی طرف اشارہ ہے۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۵۴، خزائن ج۱۱ ص۳۳۸، جنوری ۱۸۹۴ئ)
نواٹیٹ معماریہ نمبر:۱
مرزاقادیانی نے تحریر بالا میں الہام آدم اسکن کے ماتحت اپنی پہلی بیوی کو جنتی ظاہر کیا ہے۔ حالانکہ مرزاقادیانی نے بباعث اس عورت کہ اس عورت نے محمدی بیگم کے نکاح والے معاملے میں مرزاقادیانی کی سخت مخالفت کی اور دشمنوں کا ساتھ دیا۔ طلاق دے چھوڑی تھی۔
(ملاحظہ ہو اشتہار مورخہ ۲۱؍مئی ۱۸۹۱ئ، مندرجہ تبلیغ رسالت ج۲ ص۹تا۱۱، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۲۲۱)
کیا اس کے یہ معنی نہیں کہ مرزاقادیانی کی مخالفت میں وہ عورت ہی حق پرتھی۔ کیونکہ اسے ’’الہام الٰہی‘‘ نے جنتی بتایا اور مرزاقادیانی اس کے برعکس؟
لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا
نمبر:۲… عبارت زیر نظر میں مرزامحمود احمد کی والدہ ہرچند بے جا الزاموں کی طرف اشارہ ہے۔ کیا ہمارامرزائی دوست حضرت ام المؤمنین سے دریافت کر کے ان الزامات کے متعلق کچھ بتائیںگے کہ ان کی نوعیت کیا تھی۔