معمار یہ بھی بے ثبوت افتراء علی الرسول ہے۔
کذب نمبر:۲۱
’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔‘‘
(حاشیہ کشتی نوح ص۶۵، خزائن ج۱۹ ص۱۷۱)
معمار
معاذ اﷲ، خدا کے پاک رسول اور شراب؟
کذب نمبر:۲۲
’’مسیح کا چال چلن کیا تھا۔ ایک کھاؤ پیو، شرابی، نہ زاہد نہ عابد، نہ حق کا پرستار، متکبر، خود بین، خدائی کا دعویٰ کرنے والا۔‘‘ (مکتوبات احمدیہ ج۳ ص۲۱ تا ۲۴)
معمار
اف رے ظلم۔ آہ! رے ستم۔ مرزائیو! یاد رکھو ’’جھوٹ بولنا مرتد ہونے سے کم نہیں۔‘‘
(اربعین نمبر۳ ص۲۴)
کذب نمبر:۲۳
’’کوئی نبی دنیا میں ایسا نہیں گذرا جس نے اپنی کسی پیش گوئی کے معنی کرنے میں کبھی غلطی نہ کھائی ہو۔‘‘ (ضمیمہ نصرۃ الحق ص۸۷، خزائن ج۲۱ ص۱۶۸)
معمار
مرزائیو! حضرت صالح علیہ السلام نے بطور پیش گوئی خبر دی تھی کہ اگر تم نے ائے معاندین میری اونٹنی پر دست درازی کی تو تم پر عذاب آئے گا۔ بتلاؤ انہوں نے اس پیش گوئی میں کون سی غلطی کھائی؟ اگر نہ بتاسکو اور ہر گز نہ بتاسکو گے تو آیت ’’انما یفتری الکذب الذی لا یؤمنون بایات اﷲ‘‘ کو ملحوظ رکھ کر کہو کہ مرزاقادیانی میں کوئی رتی ایمان کی موجود تھی؟
بندہ پرور منصفی کرنا خدا کو دیکھ کر
کذب نمبر:۲۴
’’یہ کہاں لکھا ہے کہ جھوٹا سچے کی زندگی میں مرجاتا ہے۔ ہم نے تو اپنی تصانیف میں ایسا نہیں لکھا۔‘‘ (قول مرزا اور الحکم مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۱۹۰۷ئ)