معمار
احمدی اصحاب کامذہب ہے کہ: ’’جھوٹ بولنا مرتد ہونے سے کم نہیں۔‘‘
اندریں صورت ان کا سب سے بڑا فرض یہ ہے کہ ضمیمہ نصرۃ الحق کی عبارت منقولہ بالا کا ثبوت کشمیر کی پرانی تاریخوں سے دے کر اپنے ’’مسیح موعود‘‘ کو ارتداد کے فتویٰ سے بچائیں۔ لاہوری مرزائیو! اس وقت تمہیں بھی خاموش رہنا سزاوار نہیں ہے۔
ہمارا کام کہہ دینا ہے یارو
آگے چاہے تم مانو نہ مانو
کذب نمبر:۶
’’اگر قرآن نے یہ میرا نام ابن مریم نہیں رکھا ہے تو میں جھوٹا ہوں۔‘‘
(قول مرزا مندرجہ تحفہ ندوہ ص۵، خزائن ج۱۹ ص۹۸)
معمار
قرآن مجید میں ’’غلام احمد ابن مریم‘‘ نہیں لکھا ہے۔
کذب نمبر:۷
’’احادیث میں آیا ہے کہ اس واقعہ (صلیب) کے بعد عیسیٰ بن مریم نے ایک سو بیس برس عمر پائی۔‘‘ (تذکرۃ الشہادتین ص۲۷، خزائن ج۲۰ ص۲۸)
معمار
یہ صریح جھوٹ ہے۔ احادیث میں اس بات کا نام ونشان تک نہیں ملتا کہ مسیح نے بعد واقعہ صلیب ۱۲۰برس عمر پائی۔
کذب نمبر:۸
’’مرہم عیسیٰ… تمام طبیبوں نے جو مختلف قوموں میں گذرے ہیں۔ اس بات کو بالاتفاق تسلیم کرلیا ہے کہ یہ نسخہ حضرت عیسیٰ کے لئے بنایا گیا تھا۔ چنانچہ ہزار کتاب ایسی پائی گئی ہے جس میں یہ نسخہ مع وجہ تسمیہ درج ہے اور وہ کتابیں اب تک موجود ہیں۔ اکثر کتابیں ہمارے کتب خانہ میں ہیں۔‘‘ (ایام الصلح ص۱۱۱، خزائن ج۱۴ ص۳۴۸)
معمار
مرزائی اصحاب اگر طب کی ہزار کتاب تو بہت بڑی بات ہے۔ ۵۰۰ بلکہ ۲۰۰کتاب کی