۵… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین۔
دین اسلام کی یہ خوبی ہے کہ وہ تمام انبیاء کا احترام سکھاتا ہے اور ان میں سے ہر ایک پر ایمان لانا ضروری قرار دیتا ہے۔ اسلام میں کسی ایک پیغمبر کا انکار یا اس کی توہین موجب کفر ہے۔ مگر مرزاغلام احمد قادیانی کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق خیالات سنئے اور پھر فیصلہ کیجئے۔
٭… ’’آپ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کا خاندان نہایت مطہر تھا۔ تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکار اور کسبی عورتیں تھیں۔‘‘
(ضمیمہ انجام آتھم ص۷ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱)
۶… مسلمان اور قادیانی۔
قادیانی ہمیشہ مسلمانوں کو یہ کہہ کر بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کافر قرار دیتے ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اس بات کو چھپانے کی کوشش کی ہے کہ وہ خود مسلمانوں کے بارے میں کیا خیالات رکھتے ہیں۔ آئیے! دیکھیں وہ مسلمانوں کو کیا سمجھتے ہیں۔
٭… ’’میرے دشمن جنگل کے خنزیر ہیں۔‘‘
(نجم الہدیٰ ص۱۰، خزائن ج۱۴ ص۵۳، الذکر الحکیم عدد نمبر۴ ص۲۴) ٭… ’’ان کے پیچھے نماز جائز نہیں۔‘‘ (جریدۃ الحکم ۱۰؍آب ۱۹۰۱ئ)
٭… ’’ہم غیر احمدی بچے کی میت پر نماز نہیں پڑھتے۔ کیونکہ غیر احمدی کی اولاد ہونے کی وجہ سے وہ غیر احمدی ہے۔‘‘ (انوار خلافت ص۸۹،۹۰)
٭… ’’کوئی احمدی، غیر احمدی کو بیٹی کا رشتہ نہ دے۔‘‘ (برکات خلافت ص۷۵)
٭… ’’مسلمانوں سے کسی قسم کا ربط نہ رکھا جائے۔ نہ ان کے ساتھ نمازیں