کہ محمدﷺ کے لئے تو ایک چاند کو گرہن لگا۔ جب کہ میرے لئے چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگا۔ کیا اب بھی تم انکار کرتے ہو۔ (اعجاز احمدی ص۶، خزائن ج۱۹ ص۱۸۳)
٭… مرزابشیر الدین محمود کہتا ہے: ’’ہر شخص عمل کر کے ترقی کر سکتا ہے۔ حتیٰ کہ محمد رسول اﷲﷺ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔‘‘ (الفضل قادیان ج۱۰ ش۵ ص۵، مورخہ ۱۷؍جولائی ۱۹۲۲ئ)
٭… شاہ نواز نامی ایک قادیانی نے کہا: ’’حضرت مسیح موعود (مرزاقادیانی) کا ذہنی ارتقاء آنحضرتﷺ سے زیادہ تھا۔‘‘(بحوالہ قادیانی مذہب)
۳… قرآن مجید میں اضافہ۔
’’جب مسیح موعود خود ہی محمد ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ان پر نازل ہونے والے الہامات کو بھی قرآن یا قرآن جدید نہ کہا جائے۔‘‘ (مقالہ از ڈاکٹر بشارت احمد، الصلح ۱۱تموذ ۱۹۳۹ئ)
۴… اسلامی شعائر اور اسلامی مقدس مقامات کے احترام اور تقدس کو یوں پامال کیا ہے۔
٭…
زمین قادیان اب محترم ہے
ہجوم خلق سے ارض حرم ہے
(درثمین ص۵۳)
٭… ’’میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اﷲتعالیٰ نے مجھے بتادیا ہے کہ قادیان کی زمین بابرکت ہے۔ یہاں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ والی برکات نازل ہوتی ہیں۔‘‘
(الفضل ج۲۰ ش۷۰ ص۱، مورخہ ۱۱؍دسمبر ۱۹۳۲ئ)
٭… قادیان ام القریٰ ہے۔ جو اس سے منقطع ہوگا۔ اسے کاٹ دیا جائے گا۔
(حقیقت الرؤیا ص۴۶)