۱… محمد رسول اﷲ سے قادیانی کیا مراد لیتے ہیں؟
قادیانی جب محمد رسول اﷲ کہتے ہیں تو اس سے ان کی مراد مرزاغلام احمد قادیانی بھی ہوتا ہے۔ مرزاغلام احمد نے کہا:
٭… اﷲ نے مجھے بتایا کہ میں محمد رسول اﷲ ہوں۔ (الفضل ۱۵تموذ ۱۹۱۵ئ) ٭… ’’فانا احمد وانا محمد‘‘ پس میں احمد ہوں اور میں محمدہوں۔
(حجتہ اﷲ ص۲۷،خزائن ج۱۲ص۱۶۷)
٭… مجھے الہام ہوا کہ: ’’محمد رسول اﷲ والذیز آمنوا معہ‘‘ الآیہ سے میں ہی مراد ہوں۔ (کلمتہ الفصل ص۱۵۸، الفضل ۱۵تموذ ۱۹۱۵ئ)
٭… ایک قادیانی شاعر ظہور الدین اکمل نے مرزاغلام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ؎
محمد پھر اتر آئے ہیں ہم میں
اور آگے سے ہیں بڑھ کر اپنی شان میں
محمد دیکھنے ہوں جس نے اکمل
غلام احمد کو دیکھے قادیان میں
(پیغام صلح لاہور ۱۴؍مارچ ۱۹۱۴ئ، اخبار بدر ج۲ ش۴۳، مورخہ ۲۵؍اکتوبر ۱۹۰۶ئ)
۲… بلکہ یہ لوگ مرزاغلام احمد کو حضرت محمدﷺ سے (خاکم بدہن) افضل وبرتر مانتے ہیں۔ چنانچہ مرزاقادیانی کہتا ہے:
لہ خسف القمر المنیر وان لی
خسا القمر ان المشرقان اتنکر