تمہیں صرف میری نبوت سے متعلق پوچھا جائے گا
۱۴… ’’یا ایہا الناس انہ لا نبی بعدی ولا امۃ بعدکم وانتم تسئلون عنی (مسند احمد)‘‘ {اے لوگو! میرے بعد اور کوئی نبی نہیں پیدا ہونے کا اورتمہارے بعد اور کوئی امت نہیں۔ تمہیں میری بابت ہی پوچھا جائے گا۔}
قیامت اور میرے درمیان اور کوئی نبوت حائل نہیں
۱۵… ’’عن انسؓ قال قال رسول اﷲﷺ بعثت وانا والساعۃ کہاتین (بخاری)‘‘ {حضرت انسؓ سے مروی ہے۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا میں اور قیامت یوں اتصال رکھتے ہیں جس طرح یہ دو انگلیاں (یعنی بیچ کی اور شہادت کی انگلی)۔}
لوگو! جس طرح تمہارا باپ ایک ہے اسی طرح تمہارا پیغمبر بھی ایک ہے
۱۶… ’’یا ایہا الناس ان ربکم واحد واباکم واحد ودینکم واحد ونبیکم واحد لا نبی بعدی (کنزالعمال)‘‘ {اے لوگو! تمہارا رب ایک ہے۔ تمہارا باپ ایک ہے۔ تمہارا دین بھی ایک ہے اور پیغمبر بھی ایک۔ (کیونکہ میرے بعد اور کوئی نبی نہیں)}
مسئول عنہ، صرف آنحضرتﷺ پر ایمان لانا ہے
۱۷… ’’لوکان موسیٰ حیا ماوسعہ الا اتباعی (احمد وبیہقی)‘‘ {اگر موسیٰ زندہ ہوتے۔ ان کو بھی میری پیروی کے سوا اور کوئی چارہ نہ ہوتا۔}
ختم نبوت کا منصب پہلے سے تھا
۱۸… ’’عن العرباض بن ساریۃ عن رسول اﷲﷺ انہ قال انی عند اﷲ مکتوب خاتم النبیین وان اٰدم لمجندل فی طینۃ (مشکوٰۃ)‘‘ {عرباض بن ساریہ سے روایت ہے۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا۔ میرا خاتم النبیین ہونا تو اس وقت سے طے ہے جب آدم علیہ السلام کی مٹی ابھی گوندھی جارہی تھی۔}
پہلے نبی آدم علیہ السلام اور آخری نبی آنحضرتﷺ
۱۹… ’’عن ابی ذرؓقال قال رسول اﷲﷺ یا اباذر اوّل الانبیاء اٰدم واٰخرہم محمد (صحیح ابن حبان)‘‘ {ابوذر سے مروی ہے۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا۔ اے ابوذر سب سے پہلے نبی تو آدم ہیں اور آخری محمد(ﷺ)۔}