نبوت ورسالت کے دونوں کو اڑبند ہیں
۸… ’’ان الرسالۃ والنبوۃ قد انقطعت فلا رسول بعدی ولا نبی (ترمذی، مسند احمد)‘‘ {رسالت ونبوت کا سلسلہ منقطع ہوگیا۔ پس اب میرے بعد نہ کوئی رسول پیدا ہوگا نہ نبی۔}
آنحضرتﷺ کا ایک نام مقفیٰ بھی ہے
۹… ’’عن ابی موسیٰ الا شعری کان رسول اﷲﷺ یسمی لنا نفسہ اسماء فقال انا محمد واحمد والمقفیٰ‘‘ {ابوموسیٰ اشعری سے روایت ہے۔ آنحضرتﷺ نے ہمیں اپنے نام گن گن کر بتائے۔ آپؐ نے فرمایا میں محمدہوں، میں احمد ہوں، اور مقفیٰ یعنی آخری ہوں۔}
اب رویائے صالحہ کے سوا نبوت کے قبیل کی اور کوئی شیٔ نہیں رہی
۱۰… ’’عن ابی ہریرۃؓ مرفوعاً انہ لیس یبقیٰ بعدی من النبوۃ الا الرؤیا الصالحۃ (نسائی)‘‘ {ابوہریرہؓ سے روایت ہے۔ آپؐ نے فرمایا نبوت کے قبیل سے میرے بعد کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔ سوا رؤیائے صالحہ کے کہ وہ رہے گا۔}
آخری نبی اور آخری امت
۱۱… ’’عن ابی امامۃ الباھلی عن النبیﷺ انا اٰخر الانبیاء وانتم اٰخر الامم (ابن ماجہ)‘‘ {ابوامامہ باہلی سے روایت ہے۔ آپؐ نے فرمایا میں تو انبیاء کے آخر میں آیا ہوں اور تم وہ ہو جو سب امتوں کے آخر میں ہو۔}
ایک اور تصریح
۱۲… ’’عن ضحاک بن نوفل قال قال رسول اﷲﷺ لانبی بعدی ولا امۃ بعد امتی (بیہقی)‘‘ {ضحاک بن نوفل سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا۔ آنحضرتﷺ کا ارشاد ہے کہ میرے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا اور میری امت کے بعد کوئی (نئی) امت نہیں ہوپائے گی۔}
۱۳… ’’انی اٰخر الانبیاء ومسجدی اٰخر المساجد (مسلم)‘‘ {میں تو انبیاء کے آخر میں ہوں اور میری مسجد آخری مسجد ہے۔ (جو مسجد نبوی کے نام سے پکاری جائے گی)۔}