جواب نمبر:۴… مرزاقادیانی کا عیسائیوں اور پادریوں کے بیان کردہ صفات کی وجہ سے حضرت یسوع کو راست باز نہ ٹھہرانا اور ان کی اہانت کرنا نہ صرف اسلامی تعلیم کے خلاف ہے۔ بلکہ مرزاقادیانی کے ان اصولوں اور قواعد کے بھی خلاف ہے۔ جن کو وہ نہایت بلند آہنگی اور تعلی سے اپنی کتاب تحفہ قیصریہ میں باربار یوں توضیح سے بیان کرچکے ہیں۔ چنانچہ (تحفہ قیصریہ ص۴، خزائن ج۱۲ ص۲۵۶) میں لکھتے ہیں کہ: ’’من جملہ ان اصولوں کے جن پر مجھے قائم کیاگیا ہے۔ ایک یہ ہے کہ خدا نے مجھے اطلاع دی ہے کہ دنیا میں جس قدر نبیوں کی معرفت مذہب پھیل گئے ہیں اور استحکام پکڑ گئے ہیں اور ایک حصہ دنیا پر محیط ہوگئے ہیں اور ایک عمر پاگئے ہیں اور ایک زمانہ ان پر گذر گیا ہے۔ ان میں سے کوئی مذہب بھی اپنی اصلیت کی رو سے جھوٹا نہیں اور نہ ان نبیوں میں سے کوئی نبی جھوٹا ہے۔‘‘ پھر (تحفہ قیصریہ ص۶، خزائن ج۱۲ ص۲۵۸) میں لکھتے ہیں۔ ’’اس قاعدہ کے لحاظ سے ہمیں چاہئے کہ ان تمام لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں اور ان کو سچا سمجھیں۔ جنہوں نے کسی زمانہ میں نبوت کا دعویٰ کیا۔ پھر وہ دعویٰ ان کا جڑ پکڑ گیا اور ان کا مذہب دنیا میں پھیل گیا اور استحکام پکڑ گیا اور ایک عمر پاگیا۔‘‘
پھر (تحفہ قیصریہ ص۷، خزائن ج۱۲ ص۲۵۹) میں لکھتے ہیں۔ ’’پس یہ اصول نہایت پیار، امن بخش اور صلح کاری کی بنیاد ڈالنے والا اور اخلاقی حالتوں کو مدد دینے والا ہے کہ ہم ان تمام نبیوں کو سچا سمجھ لیں جو دنیا میں آئے۔ خواہ ہند میں ظاہر ہوئے یا فارس میں یا چین میں۔ یا کسی اور ملک میں اور خدا نے کروڑہا دلوں میں ان کی عزت اور عظمت بٹھادی اور ان کے مذہب کی جڑ قائم کر دی اور کئی صدیوں تک مذہب چلا آیا۔ یہی وہ اصول ہے جو قرآن نے ہمیں سکھایا۔ اسی وجہ سے ہم پر ایک مذہب کے پیشوا کو جن کی سوانح اس تعریف کے نیچے آگئی ہے۔ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گوہ وہ ہندؤں کے مذہب کے پیش واہ ہوں یا فارسیوں کے مذہب کے یا چینیوں کے مذہب کے یا یہودیوں کے مذہب کے یا عیسائیوں کے مذہب کے۔‘‘
پس مرزاقادیانی کے اس اصول اور قاعدہ کی رو سے عیسائیوں کے نبی سچے اور راست باز ہیں۔ کیونکہ حضرت یسوع کو عیسائی نبی مانتے ہیں اور کروڑوں پیروکار صدہا سال سے پہلے آتے ہیں۔ آپ کا مذہب ایک حصہ دنیا پر محیط ہے اور کروڑہا دلوں میں آپ کی عزت اور عظمت ہے۔ پس جبکہ حضرت یسوع میں یہ سب امور موجود ہیں اور آپ کی سوانح اس تعریف کے تحت میں اگئی ہے تو پھر مرزاقادیانی اپنے اصول، قاعدہ کے خلاف عیسائیوں کے یسوع کو کیوں سچا اور