سے بھردیا ہے۔ غرضیکہ اس حکیم الامتہ ونشریسی کے طفیل اس کو بہت کچھ فروغ حاصل ہوا۔
بعض لوگ اس جھوٹے مہدی کے دعووں کو شک وشبہ کی نظر سے دیکھتے تھے۔ جن کی فہرست اسم وار اس نے عبداﷲ کو دے دی تھی۔ جب عبداﷲ کا سینہ شق ہونے اور علوم لدنی اس کو عطاء ہونے کا معجزہ تسلیم کرالیا تو اس عبداﷲ سے ہی کہلوایا کہ مجھے اﷲتعالیٰ نے دوزخیوں کی شناخت کا بھی نور عطاء کیا ہے اور فرمایا ہے کہ ایسی متبرک جماعت میں دوزخیوں کا رہنا ٹھیک نہیں۔ لہٰذا ان دوزخیوں کو قتل کر دینا چاہئے۔ میرے اس بیان کی تصدیق کے لئے تین فرشتے آسمان سے نازل ہوئے ہیں۔ جو فلاں کنوئیں میں موجود ہیں (اور خفیہ طریق سے تین مخلص مرید ایک سنسان مقام پر ایک چاہ میں اتار بھی دئیے) حسب الحکم مہدی کاذب ساری جماعت اس چاہ پر پہنچی۔ جہاں مکار مہدی نے اوّل دورکعت نماز پڑھی ۔ بعدازاں کنوئیں میں آواز دی کہ: ’’عبداﷲ ونشریسی کہتا ہے کہ اﷲتعالیٰ نے اسے دوزخیوں کی شناخت کا علم دے کر حکم دیا ہے کہ دوزخی قتل کر دئیے جائیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ چاہ میں سے آواز آئی۔ سچ ہے! سچ ہے!! سچ ہے!!!‘‘
اس تصدیق کے بعد بدیں خیال کہ یہ عالم تحتانی کے فرشتے اوپر آکر افشائے راز نہ کردیں۔ ان کو عالم بالا پر ہی پہنچادیا جائے تو مناسب ہے۔ مہدی موعود نے ونشریسی وغیرہ سے متوجہ ہوکر کہا کہ یہ چاہ اب نزول ملائکہ سے متبرک ہوگیا ہے۔ اس میں نجاست وغیرہ گرنے اور اس سے قہر الٰہی نازل ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے اس کو بند کر دینا مناسب ہے۔ چنانچہ سب کی رائے سے فوراً اس چاہ کو بند کردیا گیا۔
بعدہ ونشریسی کے بتلانے کے موافق سب مخالف چن چن کر قتل کر دئیے گئے۔ یہ کام کئی دن میں سرانجام ہوا۔ اس طرح مہدی کاذب اپنے مخالفین کا قلع قمع کر کے فتنہ وفساد اور ملک گیری میں مشغول ہوا اور ۲۴سال تک مدعی مہدویت رہ کر عبدالمومن کو جانشین کر کے مرگیا۔
عبدالمؤمن
محمد ابن تومرت نے مرنے سے پیشتر اس کو امیرالمؤمنین کا لقب دے کر اپنا جانشین کردیا تھا اور اس کے حق میں یہ پیش گوئی کی تھی کہ وہ بہت سے ملک فتح کرے گا۔ عبدالمؤمن ۴برس تک لوگوں کے ساتھ سخاوت واحسان کے سلوک کرتا رہا اور چونکہ جواںمرد اور بہادر تھا اس لئے ملک فتح کرنے کی طرف متوجہ ہوا۔ چنانچہ جس طرف کو گیا اس کی فتح ہوئی۔ اندلس اور عرب کو بھی اس نے فتح کیا۔ ۵۵۱ھ میں اپنے بیٹے محمد کو ولی عہد کر کے اپنے مریدوں سے بیعت کرائی۔ آخر ۳۳سال تک مہدی کا خلیفہ اور امیرالمؤمنین کہلا کر اور بڑی شان وشوکت سے بادشاہت کر