(۱۰)میں نے کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں اور یقین کیا وہی ہوں۔ پھر میں نے نیا نظام بنایا۔ پہلے آسمان بنائے، پھر زمین بنائی، پھر انسانوں کو بنایا۔ ملخص از (کتاب البریہ ص۸۵تا۸۷، خزائن ج۱۳ ص۱۰۳)
’’ذالکم اﷲ ربکم خالق کل شیٔ لا الہ الا ھو فانیٰ توفکون‘‘ وہی ہے اﷲ تمہارا رب ہرچیز کا بنانے والا۔ اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں۔ پھر تم کہاں اوندھے جاتے ہو۔ ’’اﷲ خالق کل شیٔ وھوعلیٰ کل شیٔ وکیل‘‘ اﷲ ہرچیز کا پیدا کرنے والا ہے اور ہر چیز کا مختار۔ ’’الہٰکم الہ واحد‘‘ تمہارا معبود ایک ہے۔
حامد: دہن دہن کرشن ثانی اور مرزاقادیانی ماشاء اﷲ خوب توحید کی کہانی بکھانی۔ سنا ہے کہ آپ شیریں زبان بھی بہت زیادہ تھے۔
سعید: جی ہاں! شیریں زبانی میں تو آپ بے مثل تھے۔ چنانچہ ملاحظہ کیجئے (آئینہ کمالات اسلام ص۶۰۴، خزائن ج۵ ص۶۰۴) پر آخر کتاب میں فرماتے ہیں۔ ’’اب اگر وہ گروہ اس کھلے کھلے فیصلہ کو منظور نہ کریں اور بھاگ جائیں اور خطا کا اقرار بھی نہ کریں تو یقینا سمجھو کہ ان کے لئے خداتعالیٰ کی عدالت سے مندرجہ ذیل انعام ہے۔
۱… لعنت۔ ۲… لعنت۔ ۳… لعنت۔
۴… لعنت۔ ۵… لعنت۔ ۶… لعنت۔
۷… لعنت۔ ۸… لعنت۔ ۹… لعنت۔ ۱۰… لعنت۔
تلک عشرۃ کاملہ
۳۰؍مارچ ۱۸۹۲ئ المشتہر مرزاغلام احمد قادیانی
اور (نورالحق ص۱۱۸تا۱۲۲، خزائن ج۸ ص۱۵۸،۱۶۲) کے آخیر تک ایک ہزار لعنت گناتے ہیں۔ (نجم الہدیٰ ص۱۰، خزائن ج۱۴ ص۵۳) پر فرماتے ہیں۔ ’’میرے مخالف جنگلوں کے سوئر ہیں اور ان کی عورتیں کتیوں سے زیادہ ذلیل ہیں۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۴۷، خزائن ج۵ ص۵۴۷) پر فرماتے ہیں۔ ’’سب مسلمانوں نے مجھے مان لیا۔ مگر بدکار اور زانیہ عورتوں کی اولاد نے نہیں مانا۔‘‘