(انوار الاسلام ص۳۰، خزائن ج۹ ص۳۱) پر فرماتے ہیں۔ ’’جو ہماری فتح کا قائل نہ ہوگا صاف سمجھا جائے گا کہ اس کو ولد الحرام بننے کا شوق ہے اور وہ حلال زادہ نہیں۔ حرامزادہ کی یہی نشانی ہے کہ سیدھی راہ اختیار نہ کرے۔‘‘
(انجام آتھم ص۲۱، خزائن ج۱۱ ص۲۱) پر علماء حقہ کو کہتے ہیں۔ ’’اے بدذات فرقہ مولویان۔‘‘
(انجام آتھم ص۲۸۲، خزائن ج۱۱ ص۲۸۲) پر مولوی سعد اﷲ نو مسلم کو مخاطب کر کے کہتے ہیں۔ ’’من صادق نیستم اگر تو اے نسل بدکاران بذلت نمیری۔‘‘
اور خلف الرشید مرزا بشیر محمود قادیانی فرماتے ہیں۔ (برکات خلافت ص۷۵) ’’حضرت مسیح موعود کا زبردست حکم ہے کہ کوئی احمدی غیر احمدی کو لڑکی نہ دے۔‘‘ وغیرہ وغیرہ۔
حامد: باپ بیٹوں کا اختلاف والا قصہ تو رہ ہی گیا۔
سعید: یہ انشاء اﷲ پھر دوسری ملاقات میں عرض کروںگا۔ والسلام!
فقیر! قادری ابو الحسنات خطیب مسجد وزیر خان لاہور۔
ایک زبردست امداد کا شکریہ
اراکین بزم جناب محترم بابو عبدالعزیز صاحب سسٹنٹ کاؤنٹنٹ سول ملٹری گزٹ کے تہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے مرزائی کتابوں کا کافی ذخیرہ عاریتہ ہمیں عطاء فرمایا اور امید ہے کہ عنقریب وہ بزم کو ہبہ بھی فرمادیںگے۔ جزاﷲ عن خیرالجزائ۔
دعاء ہے کہ ایسے ہی ہر مسلمان کو خدا توفیق دے کہ وہ بزم کی امداد میں دامے درمے قدمے سخنے قلمے معاون رہیں۔ سیکرٹری بزم تنظیم متصل مسجد وزیرخان لاہور۔
گذارش ضروری
حامیان ملت اسلامیہ پر اطلاعاً واضح کیا جاتا ہے کہ عصر حاضر کی ہر قسم کی بدمذہبی کا سدباب کرنے کی غرض کو لے کر چند مخلص احناف نے بزم تنظیم کی بنیاد رکھی۔ جس نے حتیٰ القدر اپنا تبلیغی سلسلہ شروع کردیا اور آج اس کا چودھواں نمبر چھپ کر آپ کے ہاتھوں میں پہنچ چکا ہے۔ مگر نہایت افسوس ان سنی حضرات پر ہے جو صاحب ثروت ہوتے ہوئے اپنا پیسہ لہو ولعب واسراف بیجا میں اٹھا دیتے ہیں اور کسی تبلیغی کام میں ایک پائی خرچ کرنا ناگوار خیال کرتے ہیں۔ اگر یہ حضرات ان اخراجات کا عشر بھی بزم کودے دیں تو یقینا یہ انجمن غیر مذاہب کے تبلیغی اداروں سے کسی حالت میں کم نہ ہو اور وہ تبلیغی خدمت انجام دے جو حقیقتاً ایک اسلامی بزم کا مطمع نظر ہونا چاہئے۔ سیکرٹری!