تذکیرات جمعہ |
|
ضرورت تھی اور عوام و خواص کا اصرار تھا کہ انہیں بھی زیور طبع سے آراستہ کیا جائے، تاکہ حضرت کے علوم کی خوب نشر و اشاعت ہو اور عوام و خواص زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں،اور خطیب حضرات کے لئے بھی ایک مستند اور محقق مواد مل جائے۔چنانچہ اس کام کی ذمہ داری حضرت ہی کی سرپرستی میں چلنے والے ایک ادارہ شریعہ بورڈ آف انڈیا کے سپرد کی گئی۔ چنانچہ اس مجموعےکو ترتیب دینے میں چند باتیں مدنظر رکھی گئیں: (۱)پہلی جلد میں بالخصوص جمعہ سے متعلق ہی حضرت کے افادات کو جمع کیا گیا ہے،اور کوشش کی گئی ہے کہ مختصر، اور منظم انداز میں ان افادات کوقارئین کی نذر کیا جائے۔ (۲)قرآنی آیات ،احادیثِ مبارکہ،واقعات و تفاسیر کی المکتبۃ الشاملۃ کے ذریعےحتی الامکان تخریج کی گئی۔ اور بالخصوص نصوص کے عربی متن کو بھی نقل کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ (۳) عربی عبارات پر اعراب کا اہتمام کیا گیا۔ (۴)ربط و ترتیب کا اہتمام کیا گیا۔ (۵)تصحیحِ املاء کی بھی حتی الامکان کوشش کی گئی ہے۔ (۶)ممکنہ طور پرتحریری قالب میں ڈھالنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی کوشش کی گئی ہےکہ ان خطبات کا اندازخطابی بھی رہے ،تاکہ قارئین ایک طرف حضرت والا کے خطابی انداز سے محظوظ ہوں تو دوسری طرف الہامی کلمات کی برکت سے بھی مستفید ہوں۔ (۷)موضوع سے متعلق عوام کی استعداد کے مطابق مواد باقی رکھا گیا۔ (۸)کہیں کہیں حضرت کے ایماء پر موضوع سے متعلق کچھ مواد کا اضافہ کیا گیا۔ (۹)چونکہ اس مجموعہ میں جمعہ ہی سے متعلق مواد باقی رکھاگیا،اس لئے بحکمِ حضرت جمعہ اورخطبہ کے فضائل،ارکان،شرائط،سنن،مستحبات،آداب،اور مکروہات سے متعلق ضروری مواد،اور اخیر میں خطبات جمعہ وعیدین بھی قارئین کی نظر کئے گئے۔