تذکیرات جمعہ |
|
کہ ایسے آدمی کا نام اس کتاب میں منافق لکھ دیاجاتا ہے جس کو نہ مٹایا جائے گا، اور نہ جس میں تبدیلی کی جائے گی۔ اللہ پاک ہم سب کو اس عظیم الشان نعمتِ خداوندی کی قدر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے،اور ان وعیدوں سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ انہیں فضائل کی بنیاد پرآپ نے اسے عید المؤمنین بھی کہاہے۔(المستدرک علی الصحیحین:۱۵۹۵) اور بعض روایات میں فرمایا:’’اَفْضَلُ الْاَيَّامِ عِنْدَ اللهِ يَوْمُ الْجُمُعَةِ‘‘(شعب الایمان للبیھقی:۳۷۶۰)’’ایام میں سب سے افضل اللہ کے نزدیک یومِ جمعہ ہے‘‘،حتٰی کہ یہ یوم الاضحیٰ اور یوم الفطر سے بھی افضل ہوتا ہے ۔یومِ جمعہ افضل ہے یا یومِ عرفہ : یہاں کسی کو یہ اعتراض ہوسکتا ہے کہ بعض روایات میں یومِ عرفہ کو سب سے افضل دن قرار دیا گیاہے،اور اس حدیث میں جمعہ کو سب سے افضل دن قرار دیاگیا،ان دونوں میں بظاہر اختلاف نظر آرہا ہے تواس کا جواب یہ ہے کہ علماء کی اس سلسلہ میں دو رائیں ہیں،بعض علماء جمعہ کو بشمول عرفہ سارے ایام سے افضل مانتے ہیں،اور بعض علماء کہتے ہیں کہ یومِ عرفہ بشمول جمعہ سب سے افضل ہے۔ علامہ ابنِ قیم نےان دونوں روایتوں میں تطبیق دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر ہفتے کےسات دنوں کو دیکھاجائے تو ان میں یوم ِ جمعہ سب سے افضل ہے،اور اگر تمام سال کے ایام دیکھے جائیں تو یوم عرفہ افضل ہے۔ (حاشیۃ ابن قیم:۵؍۱۸۵) لیکن علامہ قرطبی نے لکھا ہے کہ نفسِ ایام میں تو سب برابر ہیں،البتہ ان میں فضیلت الگ الگ اعتبار سےاور امرِ زائد کی وجہ سےہے.،چنانچہ جمعہ کو جو افضل قرار دیا گیا ہےوہ اس