تذکیرات جمعہ |
|
(۳)ظہرکاوقت پایاجانا۔(۴) خطبہ پڑھنا۔(۵) خطبہ کاجمعہ سےپہلے ہونا۔اور اتنے لوگوں کے سامنے خطبہ پڑھنا جن سے جمعہ قائم ہوسکے۔(۶)کم از کم تین مردوں کاجمعہ میں شامل ہونا۔(۷)جمعہ میں شرکت کی عام اجازت ہونا۔ ’’وَيُشْتَرَطُ لِصِحَّتِهَا سَبْعَةُ اَشيَاءٍ ۔اَلْاَوَّلُ :اَلْمِصْرُ… وَ الثَّانِیْ اَلسُّلْطَانُ… وَ الثَّالِثُ وَقْتُ الظُّهْرِ فَتَبْطُلُ الْجُمُعَةُ بِخُرُوْجِهٖ…وَ الرَّابِعُ اَلْخُطْبَةُ فِيْهِ فَلَوْ خَطَبَ قَبْلَهٗ وَصَلّٰى فِيْهِ لَمْ تَصِحَّ وَ الْخَامِسُ كَوْنُهَا قَبْلَهَا لِاَنَّ شَرْطَ الشَّیْئِ سَابِقٌ عَلَيْهِ بِحَضْرَةِ جَمَاعَةٍ تَنْعَقِدُ وَ السَّادِسُ اَلْجَمَاعَةُ وَاَقَلُّهَا ثَلَاثَةُ رِجَالٍ… وَ السَّابِعُ اِلْاِذْنُ الْعَامُّ‘‘(الدر المختار:باب صلاۃ الجمعۃ) مذکورہ بالا شرائط جمعہ کے صحیح ہونے کے لئے ہیں،لیکن کچھ شرائط وہ ہیں کہ اگر وہ کسی میں پائے جائیں تو جمعہ اس پر فرض ہوجاتا ہے اور اگر ان میں سے ایک بھی شرط مفقود ہوتو ایسے آدمی پر جمعہ فرض نہیں ہوتا،ان کی تفصیل ملاحظہ ہو۔جمعہ کن پر فرض ہے اور کن پر نہیں؟ (۱)بڑی آبادی میں مقیم ہونا ۔مسافر پر جمعہ فرض نہیں۔(اللباب فی شرح الکتاب:۱؍۵۴) (۲)تندرست ہونا مریض پر جمعہ فرض نہیں ۔ (۳)آزاد ہونا ،غلام پر جمعہ فرض نہیں۔ (۴)مرد ہونا،عورت پر جمعہ فرض نہیں ۔ (۵)عاقل ہونا۔بچہ اور پاگل پر جمعہ فرض نہیں۔ (۶)بینا ہونا،نابینا پر جمعہ فرض نہیں۔ (۷)چلنے پر قادر ہونا۔اپاہج پر جمعہ فرض نہیں ۔ (۸)قید اور خوف کا نہ ہونا،کیونکہ ان دونوں صورتوں میں جمعہ فرض نہیں۔ (۹)سخت بارش اور کیچڑ کا نہ ہونا۔اگر یہ ہوں تو جمعہ فرض نہیں۔