تذکیرات جمعہ |
|
فواحش اور منکرات سے بچیں : نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنُوْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَاوَمِنْ سَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِہِ اللہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلَا ھَادِیَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ صَلیَّ اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَعَلیٰ اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا کَثِیْرًا۔ اَمَّا بَعْدُ۔ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ ’’إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْاِحْسَانِ وَاِيْتَاءِ ذِي الْقُرْبٰی وَيَنْهیٰ عَنِِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْیِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ‘‘(النحل:۹۰) ’’بے شک الله تعالیٰ اعتدال اور احسان اور اہل قرابت کو دینے کا حکم فرماتے ہیں اور کھلی برائی اور مطلق برائی اور ظلم کرنے سے منع فرماتے ہیں الله تعالیٰ تم کو اس کے لیے نصیحت فرماتے ہیں کہ تم نصیحت قبول کرو‘‘ برادرانِ اسلام!اس سے پہلے آپ کے سامنےعدل،احسان،اور رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک سے متعلق چند باتیں عرض کی گئیں،اس جمعہ میں ’’نھی عن الفحشاء اور نھی عن المنکر‘‘ سے متعلق چند باتیں ذکر کرنے کا ارادہ ہے۔شریعت کا مجموعہ دو چیزیں ہیں : اس سےپہلے اوامر کا بیان تھا،اب نواہی کو ذکر فرمارہے ہیں،گویاشریعت کا مجموعہ دو چیزیں ہیں:(۱)اوامر۔(۲)نواھی۔ اوامر امر کی جمع ہے، نواہی ناھیۃ کی جمع ہے، اوامر یعنی وہ چیزیں جن کے کرنے کا حکم دیا گیا،اور نواہی یعنی وہ چیزیں جن کے کرنے سے منع کیا گیا ہے۔