تذکیرات جمعہ |
|
الگ ہیں، اسلام میں ان کا مقام الگ ہے ان کی عزت الگ الگ ہے،لیکن جب آپ انکل کہہ کر سب کو مکس(Mix) کردیتے ہیں تو ان کی رشتہ داری اور ان کے حقوق کا پتہ ہی نہیں چلتا۔اور یہ انکل اورآنٹی غیروں کی تہذیب کا حصہ ہے،اسلام نے ہر رشتہ کو واضح کیا لیکن غیروں کی تہذیب اور تمدن نے سب کو بھلادیا،اور ہم بڑا فخر کرتے ہیں ان کی تہذیب اور تمدن پر،اوراس کو اپنانے میں اپنی عزت سمجھتے ہیں۔احادیث میں رشتوں کو یاد رکھنے کا حکم کیوں؟ ا حایث میں نبینے نسب یاد رکھنے کا حکم اسی لئےدیا ہے تاکہ ان کے ساتھ صلہ رحمی کی جاسکے،حضرت ابو ہریرۃ سے روایت ہے،نبینے ارشاد فرمایا: ’’ تَعَلَّمُوْا مِنْ أَنْسَابِكُمْ مَا تَصِلُوْنَ بِهٖ أَرْحَامَكُمْ فَإِنَّ صِلَةَ الرَّحِمِ مَحَبَّةٌ فِى الأَهْلِ مَثْرَاةٌ فِى الْمَالِ مَنْسَأَةٌ فِى الأَثَرِ ‘‘ (سنن ترمذی:کتاب البر والصلۃ:۲۱۰۷) اپنے انساب کو سیکھو تاکہ تم ان کے ساتھ صلہ رحمی کرسکو،کیونکہ صلہ رحمی سے آپس میں محبت پیداہوتی ہے،مال اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے‘‘ جب ہمیں اپنے انساب ہی یاد نہ ہوں گے اورخاندانی رشتے ہی معلوم نہیں ہوں گے تو کیسے ان کے حقوق ادا کئے جائیں گے؟حضرت مریم حضرت زکریا کی پرورش میں کیوں؟ یہی جہ تھی کہ حضرت زکریانے حضرت مریم کواپنی کفالت میں لینے کے لئے یہی وجہ ذکر کی تھی کہ ان کی خالہ میرے نکاح میں ہے،اس لئے مریم کی کفالت میں کروں گا،لیکن دوسرے لوگوں نے انکار کیا ،پھر قرعہ اندازی ہوئی اور قرعہ میں حضرت زکریاکا ہی نام آیا،اور انہوں نے حضرت مریم کو اپنی کفالت میں لے لیا۔غرض خالہ کا مرتبہ پھوپھی سے بڑا ہوتاہے،اب اگر ہم آنٹی کہیں اور اس سے پھوپھی اور خالہ دونوں مراد لیں تو ان کی پہچان کیسے